?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر کے مطابق، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث نیتن یاہو کابینہ میں استعفوں کی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، فوجی قیادت کی وارننگ پر انتہاپسند وزرا سخت برہم، صیہونی عوام میں بھی شدید غم و غصہ۔
ایک سینئر صیہونی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر رواں ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کرتا تو صیہونی کابینہ بڑے پیمانے پر استعفوں کا سامنا کرے گی۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی روزنامہ معاریو نے اسرائیل کے ایک اہم وزیر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اگر آئندہ چند روز میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ مکمل نہ ہوا تو اسرائیلی حکومت کو کابینہ کے وزرا کے اجتماعی استعفوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے دی گئی اس وارننگ نے شدید ردِ عمل کو جنم دیا ہے کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنے سے اسرائیلی قیدیوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
اس انتباہ پر اسرائیل کے دو سخت گیر وزرا اتمار بن گویر اور بیزالیل سموتریچ نے شدید غصے کا اظہار کیا، اس اجلاس کے دوران بن گویر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آج تک کوئی بھی جنگ صرف قیدیوں کی وجہ سے فتح یا شکست سے دوچار نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے صیہونی قیدیوں کے تحفظ سے متعلق غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث اسرائیل کی سڑکوں پر عوام کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے بھی کر چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ
نومبر
وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ
?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے
اپریل
جنوبی لبنان میں خوفناک دھماکہ
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ
اپریل
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر عرب ممالک کا ردعمل
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے سعودی عرب
مارچ
مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا
نومبر
ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں دوست اور دشمن کے ساتھ نئے تقابل کا آغاز
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے اور وائٹ ہاؤس میں اقتدار
فروری
پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا
?️ 2 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے
جون
شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے
ستمبر