?️
سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو 30 برسوں سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں، جس کا اصل مقصد ایران میں امریکی فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے۔
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے حامی پچھلے 30 برسوں سے ایران کے جوہری ہتھیار رکھنے کے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز کیوبا کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 30 برسوں سے نیتن یاہو اور ان کے حامی مسلسل یہ جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان جھوٹے دعووں کا واضح مقصد امریکی فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ اس قوم کو نقصان پہنچایا جائے جس کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے اور جو ہمیشہ سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی تاریخی طور پر حامی رہی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے امریکہ کے تعاون سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے جواب میں ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعہ 51 کے تحت بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا تھا، امریکہ اور اسرائیل کے اس اقدام کی عالمی سطح پر شدید مذمت بھی کی گئی تھی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری
آپریشن بئر السبع حالیہ برسوں میں سب سے شدید حملہ رہا ہے: صہیونی ردعمل
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: آپریشن بئر السبع پر ردعمل جاری ہے اسرائیل کے چینل
مارچ
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا
اپریل
اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی
مئی
’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری
?️ 1 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر ’سلطان صلاح الدین
اپریل
چین، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان مالی معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت نئی ریلوے لائن کی تعمیر
?️ 17 دسمبر 2025چین، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان مالی معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ کے
دسمبر
پشاور دھماکا:مقدمہ کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو خط لکھ دیا گیا۔
?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)پشاور کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے
مارچ