صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار؛ بھوک، طبی غفلت اور بدسلوکی کا انکشاف

فلسطینی خواتین

?️

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیم کے مطابق صیہونی جیلوں میں 90 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں حاملہ خاتون، صحافی اور کینسر کے مریض بھی شامل ہیں، جبکہ انہیں سخت حالات کا سامنا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

الشروق نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے کلب نے بتایا کہ صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 90 ہو چکی ہے۔

اس بیان میں اس تعداد میں نمایاں اضافے پر زور دیا گیا ہے اور یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ اضافہ مغربی کنارے میں صیہونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے نتیجے میں ہوا، خاص طور پر اس عرصے کے دوران جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے شدید حملے شروع کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فلسطینی خواتین میں، جن کی بھاری اکثریت دیمون جیل میں رکھی گئی ہے، ایک تین ماہ کی حاملہ خاتون، 25 انتظامی قیدی، تین صحافی اور دو کینسر کے مریض شامل ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیم نے زور دے کر کہا کہ گرفتار خواتین کو سخت حراستی اور قیدی حالات کا سامنا ہے، جن میں بھوک، طبی سہولیات کی کمی، بدسلوکی، نیز تنہائی کی قید اور جسمانی تلاشی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے اور 1948 کے علاقوں میں 700 سے زائد خواتین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ غزہ میں گرفتاریوں کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

?️ 30 مارچ 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی

پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی 24 مقدمات میں راہداری، حفاظتی ضمانت منظور

?️ 16 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر

عراقی فوج کی داعش کے خلاف کاروائی

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی

تل ابیب کا ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

?️ 6 فروری 2026سچ خبریں:  اسرائیلی سیکیورٹی سروسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے

خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 24 سال ہے، عینی زیدی

?️ 28 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی

مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے

او آئی سی اجلاس: ایک فون آیا اور اپوزیشن ڈھیر: شیخ رشید

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)او آئی سی اجلاس سے متعلق اپوزیشن کے دھمکی آمیز

تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے