🗓️
صنعا (سچ خبریں) یمن کی اسلامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یوم قدس کو تمام مسلمانوں کے لیئے اہم فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم قدس فلسطینی کاز کے تعلق سے ایک شرعی فریضہ ہے جسے تمام مسلمانوں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ منانا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل سید بدرالدین عبدالمالک الحوثی نے یوم القدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعتہ الوداع کو یوم قدس قرار دیئے جانے کا ایک واضح پیغام یہ ہے کہ قدس شریف مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے۔
انہوں نے کہ امت مسلمہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملت فلسطین کے دفاع اور دشمن کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے اپنے الہی فریضے پر عمل کریں۔
انہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا مقصد یہ ہے کہ امت کا رخ صیہونی دشمن کی بجائے ایران اور عالم اسلام کے فرزندوں کی طرف کردے۔
انہوں نے کہا کہ گٹھ جوڑ کرنے والی عرب حکومتوں نے قرآن کریم کے منافی سوچ کے ساتھ غلط پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی، امت مسلمہ کی فوجی طاقت کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ خود انہوں نے جوہری اور انتہائی تباہ کن قسم کے ہتھیاروں کا انبار لگا رکھا ہے۔
انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن چاہے جو بھی کرلے ہم قطعی طور سے تین چيزیں حاصل کرکے رہيں گے، نمبر ایک دشمن کی شکست اور اس کی سرنگونی، نمبر دو اس کے حامیوں کی ناکامی اور نمبر تین، خدا کے مخلص اور اس پر توکل کرنے والوں کی فتح و کامیابی ۔
انہوں نے دنیا کے ممالک اور عوام کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمترین کام ہے جو ایک مسلمان انجام دے سکتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی امت مسلمہ گزشتہ برسوں کی مانند یوم القدس شایان شان طریقے سے منائی گی۔
مشہور خبریں۔
یوکرائن کی جنگ میں جرمنی کے طرز عمل سے امریکہ ناخوش
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: برلن کے ڈائی ویلٹ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
California Fires: This Is What Happens When You Breathe In Smoke
🗓️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
9 مئی کے واقعات: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد پانچویں بار گرفتار
🗓️ 9 جون 2023مردان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی 9
جون
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر
فروری
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر
سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی
🗓️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے
اپریل
بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے
🗓️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی
مارچ
شیخ رشید کو اب صرف اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے: ریماخان
🗓️ 31 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے وزیرداخلہ
جنوری