نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا شروع کردیا

نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا شروع کردیا

?️

جرمنی (سچ خبریں) نسل کشی کرنے والے استعماری ممالک نے آہستہ آہستہ اپنے گناہوں اور جرم کا اعتراف کرنا شروع کردیا ہے جبکہ یہ اعتراف جرم صرف نئی استعماری پالیسی کے تحت افریقی ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے افریقی ملک روانڈا میں نسل کشی کے گول مول اعتراف کے بعد جرمنی نے بھی افریقی ملک نامیبیا میں اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے، جرمنی نے بیسویں صدی کے اوائل میں اپنی نو آبادیاتی مہم کے دوران ہیریرو اور ناما کے عوام کی نسل کشی کے جرائم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

ہیریرو اور ناما کو اب نامیبیا کے نام سے جانا جاتا ہے، جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نامیبیا کے دورے کے دوران پارلیمان سے خطاب میں اپنے جرائم پر معافی کی اپیل کریں گے۔

ہائیکو ماس نے اعترافی بیان میں کہا کہ جرمنی نے اپنی مہم کے دوران وہاں کے عوام کوبے پناہ مصائب میں مبتلا کیے رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1904ء سے 1908 ء کے دوران نامیبیا میں ہونے والے مظالم کو ہم باضابطہ سرکاری طورپر نسل کشی کا نام دے سکتے ہیں۔

خبررساں اداروں کے مطابق ممکنہ طور پر جون کے اوائل میں نامیبیا کے دارالحکومت ونڈ ہوک میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس ایک اعلامیہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ اس اعلامیہ کی توثیق کرے گی۔

یادر ہے کہ 1884ء سے 1915ء کے درمیان اس وقت کے جنوب مغربی افریقا پر جرمن بادشاہت کی حکومت تھی، اس دور میں جرمنی کی فوج نے کئی بغاوتوں کو انتہائی بے رحمی سے کچل دیا تھا، جس میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے، اس وقت ہیریروکی آبادی 80 ہزار تھی اور ایک اندازے کے مطابق وہاں 20ہزار لوگ قتل کردیے گئے۔

1904ء سے 1908ء کے درمیان کم از کم 60 ہزار افراد کو قتل کیا گیا، نوآبادیاتی سپاہیوں نے بڑے پیمانے پر مقامی افراد کو پھانسی پر چڑھایا۔

یورپی ممالک خصوصا برطانیہ نے جس بے رحمی کے ساتھ اپنے زیرقبضہ ملکوں میں بے گناہوں کا قتل عام کیا ہے وہ یورپیوں اور مغربی ممالک کے ماتھے پر کلنک کا ایک ایسا ٹیکہ ہے جسے معافی اور معذرت خواہی کے ذریعے دھویا نہیں جاسکتا۔

مشہور خبریں۔

کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل

کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ

?️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف

ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل

مودی نے عمران کو خط کے ذریعے کیا پیغام دیا

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے

طالبان نے الظواہری کی رہائش گاہ کو امریکہ کو لیک کیا

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:    ایک ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان

’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘

شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع

آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

?️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے