?️
برسلز (سچ خبریں) یوروپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود عباس کی اس فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوروپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مایوس کن اقدام قرار دیا ہے۔
یورپی یونین میں امور برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فلسطینی انتخابات کے لیےتاریخ کا تعین کرنا ہوگا، ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ القدس سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے انتخابات میں انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ بشمول بائیس مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات سمیت ، انتہائی مایوس کن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے مستقل طور پر تمام فلسطینیوں کے لیے قابل اعتماد ، جامع اور شفاف انتخابات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی مضبوط، جامع، جوابدہ اور فعال فلسطینی جمہوری ادارے فلسطینی عوام اور جمہوری قانونی حیثیت مطابق دو ریاستی حل کے لیے ضروری ہیں۔
جوزپ بوریل نے تمام فلسطینی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ حالیہ مہینوں میں دھڑوں کے مابین کامیاب مذاکرات کے سلسلے میں کوششیں دوبارہ شروع کریں، انہوں نے فلسطین میں انتخابات کے لیے نئی تاریخ کے تعین کا بھی مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے یہ کہہ کر فلسطین میں انتخابات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے تھے کہ اسرائیل نے بیت المقدس میں انتخابات کےانعقاد کی اجازت نہیں دی، اس لیے انتخابات ملتوی کیے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو
دسمبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع آل مارکیٹنگ کمپنیز کی
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
’ووٹ لازمی کاسٹ کرو‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل
?️ 3 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی
فروری
پاکستان نے مودی کا تنازع کشمیر کو ’حل‘ کرنے کا دعویٰ سختی سے مسترد کردیا
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے گجرات میں ایک عوامی ریلی کے دوران
اکتوبر
شام کے الحول کیمپ میں موساد کی جاسوسی سروس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:عراقی علماء یونین کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
کیوں امریکہ یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کے خلاف ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:نیٹو فوجی اتحاد کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر یوکرین
جون
میڈیکل رپورٹ میں الزامات: عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مئی