?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے سات ماہ کے فلسطینی شیر خوار کی شہادت پر اس کے والد نے دل دہلا دینے والی تفصیلات بیان کی ہیں، صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ایک اہلکار نے خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
’’گولی گاڑی کے شیشے کو چیرتی ہوئی میرے شیرخوار بچے کے دل میں جا لگی‘‘ یہ الفاظ اس فلسطینی باپ کے ہیں جس نے صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں اپنے سات ماہ کے شیر خوار بیٹے کو کھو دیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سات ماہ کے فلسطینی شیر خوار سام ابو ہیکل کے والد فہد ابو ہیکل نے اپنے بیٹے کی شہادت کے المناک لمحوں کی دردناک داستان بیان کی ہے۔
سات ماہ کا سام جمعہ کی شب اپنے والدین کے ہمراہ الخلیل شہر کے قریب سفر کر رہا تھا کہ صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے ایک اہلکار نے اس خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کی، حالانکہ گاڑی میں موجود افراد کے بارے میں کسی قسم کا کوئی شبہ موجود نہیں تھا۔
بیالیس سالہ فہد ابو ہیکل، جن کی اہلیہ بھی اس واقعے میں چہرے پر شدید زخمی ہوئیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیت لحم سے الخلیل جا رہے تھے کہ اچانک ایک آواز سنائی دی، جس پر میں نے گاڑی روک دی۔
انہوں نے لرزتی ہوئی آواز میں مزید کہا کہ فوراً فائرنگ شروع ہو گئی۔ ایک لمحے میں میں نے دیکھا کہ ایک گولی سامنے کا شیشہ توڑتے ہوئے میرے بازو میں لگی،دوسری گولی میرے سات ماہ کے بچے کے جسم کو چیرتی ہوئی گزر گئی۔ زخم اتنا گہرا تھا کہ سام ایک لمحہ بھی زندہ نہ رہ سکا۔
فہد ابو ہیکل نے اس واقعے کو حادثاتی قرار دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ
جب ایک سے زیادہ گولیاں چلائی جائیں تو اس کا مطلب واضح طور پر نشانہ لے کر فائرنگ کرنا ہوتا ہے۔ یہ سانحہ ہرگز کوئی اتفاقی غلطی نہیں تھا۔
سام کی پینسٹھ سالہ دادی فریال ابو ہیکل، جو اس وقت گاڑی میں موجود تھیں، نے اس دلخراش منظر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں مجھے لگا کہ یہ ہوائی فائرنگ یا انتباہی گولیاں ہیں، لیکن چند لمحوں بعد میں نے اپنی بہو کی چیخ سنی اور دیکھا کہ وہ خون میں لت پت ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں اور منظم تشدد کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1080 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن جمہوریت سے بیگانہ ہے:چین
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ
دسمبر
عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی
اکتوبر
عدالتی احکامات کی نافرمانی پر ٹرمپ کو وارننگ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا کہ وہ
اپریل
ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
اسرائیل کی تباہی کے 5 واضح نشانیاں؛صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار نے پانچ ایسی نشانیاں گنوائیں جن میں غزہ
نومبر
سمندر کے راستے غزہ کی امداد حقیقت یا مریکی دھوکہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اپنی رپورٹ میں سمندر
جون
وزیراعظم شہباز شریف کو اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائیشیا کے دوران
اکتوبر
چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی
مئی