ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی

ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی

?️

کابل (سچ خبریں) افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں شرکت کرنے کے حوالہ سے طالبان نے اعلان کیا کہ جب تک غیر ملکی افواج ملک میں موجود ہیں وہ کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس کے بعد یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس 24 اپریل کو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کو تیز تر کرنے کے لیے واشنگٹن کے اس اعلان کی روشنی میں ہونا تھا کہ 11 ستمبر کو افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہوجائے گا۔

افغان حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ استنبول کا اجلاس مقررہ تاریخ پر نہیں ہورہا ہے کیونکہ طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

التوا کی تصدیق دو دیگر ذرائع سے ہوئی جس میں ایک ایسے حکام بھی شامل ہیں جن کا ملک اس منصوبہ بندی کے عمل میں شامل تھا۔

فوری طور پر اس حوالے سے ترمیم شدہ تاریخ سامنے نہیں آئی ہے اور افغان حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رائے دینے سے انکار کیا ہے، ان مذاکرات کے میزبانوں میں شامل ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے کہا کہ رمضان کے بعد تک اجلاس کو روکا گیا ہے تاہم کانفرنس میں شرکت ابھی غیر واضح ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے التوا کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا کہ وسیع تر سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ واضح رہے ہیں، استنبول دوحہ کا متبادل نہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، شریک کنوینرز، قطر اور ترکی کے ساتھ مل کر ہم افغانستان اور طالبان دونوں کے نمائندوں سے بین الافغان مذاکرات کو تقویت بخشنے کے لیے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ڈیبورا لیونس ایک بہترین اور پائیدار سیاسی تصفیے کی سمت میں مذاکرات کے عمل میں بین الاقوامی برادری کی مدد کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے افغانستان میں تھے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار

سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:یمن

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

سود کی ادائیگی کے سبب مالیاتی خسارے میں اضافہ

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی

پاکستان کی سفارتی تاریخ کا منفرد لمحہ؛ اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں

کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی

نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری

صہیونی حکومت کا ڈرائیونگ انجن بند

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقے میں 5 ٪ سے زیادہ ٹکنالوجی کمپنیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے