?️
کابل (سچ خبریں) افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ اجلاس میں شرکت کرنے کے حوالہ سے طالبان نے اعلان کیا کہ جب تک غیر ملکی افواج ملک میں موجود ہیں وہ کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس کے بعد یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس 24 اپریل کو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کو تیز تر کرنے کے لیے واشنگٹن کے اس اعلان کی روشنی میں ہونا تھا کہ 11 ستمبر کو افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہوجائے گا۔
افغان حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ استنبول کا اجلاس مقررہ تاریخ پر نہیں ہورہا ہے کیونکہ طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
التوا کی تصدیق دو دیگر ذرائع سے ہوئی جس میں ایک ایسے حکام بھی شامل ہیں جن کا ملک اس منصوبہ بندی کے عمل میں شامل تھا۔
فوری طور پر اس حوالے سے ترمیم شدہ تاریخ سامنے نہیں آئی ہے اور افغان حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رائے دینے سے انکار کیا ہے، ان مذاکرات کے میزبانوں میں شامل ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے کہا کہ رمضان کے بعد تک اجلاس کو روکا گیا ہے تاہم کانفرنس میں شرکت ابھی غیر واضح ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے التوا کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا کہ وسیع تر سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ واضح رہے ہیں، استنبول دوحہ کا متبادل نہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، شریک کنوینرز، قطر اور ترکی کے ساتھ مل کر ہم افغانستان اور طالبان دونوں کے نمائندوں سے بین الافغان مذاکرات کو تقویت بخشنے کے لیے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ڈیبورا لیونس ایک بہترین اور پائیدار سیاسی تصفیے کی سمت میں مذاکرات کے عمل میں بین الاقوامی برادری کی مدد کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے افغانستان میں تھے۔


مشہور خبریں۔
’عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں.
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
مئی
جنگ کے بعد غزہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ امریکہ کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور اس کے
اکتوبر
حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت
?️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
جنوری
جارحیت کا دارالحکومت
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے خلیج تعاون کونسل
مارچ
ہمیں امید ہے کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال معمول پر آجائے گی: روس
?️ 20 اگست 2026 سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ جیورگی بوریسینکو نے خبر
اگست
اسرائیل سب سے نچلے مقام پر؛ وجہ ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی موجودہ کارکردگی غزہ میں
جولائی
ٹیکس حکام کو سزا دینے والے اداروں کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے، سپریم کورٹ
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس
جولائی
نیتن یاہو کے اہل خانہ مقدمے سے بچنے کے لیے اسپتال میں داخل
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے سارا نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا
دسمبر