بغداد (سچ خبریں) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شیعہ عزاداروں کے ماتمی جلوس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کے خلاف عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے شدید مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے انفارمیشن آفس سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد دھماکے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی ریاست پنجاب میں امام حسین (رض) کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی ماتمی تقریب کے دوران دہشت گردانہ دھماکہ جس میں کچھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے یہ خبر انتہائی دردناک ہے اور اس مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔
سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں اہل بیت کے پیروکاروں کے خلاف بار بار دہشت گردانہ حملوں کے باوجود خاموش نہ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالی سے اس واقعہ کے شہداء کے لیے خدا کی رحمت اور زخمیوں کی فوری شفا کے لیے دعا گو ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر بہاولنگر میں وہابی دہشت گردوں کے بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔