?️
سچ خبریں:ماسکو کے روزنامہ کامرسانت نے تہران میں موجود روسی محقق آدلان مارگوئف کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے باوجود ایرانی عوام پر سکون ہیں، معمولات جاری ہیں اور کوئی خوف و ہراس نہیں،ایران حملے کا مختلف اور طاقتور جواب دے سکتا ہے۔
روسی اخبار کامرسانت نے اپنی حالیہ اشاعت میں تہران میں موجود ایک روسی محقق آدلان مارگوئف کا انٹرویو شائع کیا، جس کا عنوان تھا:کوئی خوف نہیں، سب اپنے کام میں مصروف ہیں۔
مارگوئف، جو روسی وزارت خارجہ سے وابستہ بین الاقوامی تعلقات کی معروف یونیورسٹی MGIMO سے تعلق رکھتے ہیں، تہران میں بریکس اور ایران-روس اسٹریٹجک تعاون پر ہونے والی ایک مشترکہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کانفرنس میں باقاعدگی سے شرکت کر رہے ہیں جہاں دو طرفہ اور کثیرالطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے،ایران کے ساتھ تعاون کو مختلف سطحوں پر بڑھانے پر ہمارا مرکزی فوکس ہے۔
مارگوئف نے بتایا کہ ان کے ہمراہ روسی وزارت خارجہ، انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز، گورچاکوف فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے ماہرین بھی موجود ہیں۔
ایرانی خوفزدہ نہیں، وہ عادی ہو چکے ہیں
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیلی حملے کے بارے میں پیشگی آگاہی تھی؟ یا خطرہ محسوس ہوا؟
مارگوئف نے جواب دیا کہ نہیں، سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ ایرانی لوگ ان خطرات کے عادی ہیں۔ ان میں سے ایک ایرانی شریکِ کانفرنس نے یہاں تک کہا کہ
ہم نے اتنے برس امپریالزم سے جنگ کی ہے کہ اب کچھ بھی ہمیں حیران نہیں کرتا۔’
مارگوئف نے بتایا کہ ان کی تمام ملاقاتیں اور سرگرمیاں تہران میں جوں کی توں جاری ہیں، اور کسی قسم کی خوفزدگی یا انخلاء کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔
ایران کا ردعمل مختلف ہوگا
اس سوال پر کہ ایران کی جانب سے کس قسم کا ردعمل متوقع ہے، مارگوئف نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ اس بار ایران کا ردعمل نہ صرف ’وعده صادق‘ (2024 میں اسرائیل پر جوابی حملہ) سے مختلف ہوگا بلکہ اس کی اسٹریٹجی مکمل نئی اور طاقتور ہوگی۔
جمعہ کی صبح اسرائیلی حملہ: شہادتیں، نقصان اور عالمی ردعمل
23 خرداد 1404 (14 جون 2025) کی صبح، صہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے کئی شہروں پر جارحانہ حملے کیے، جن میں فوجی افسران، جوہری سائنسدان، اور معصوم شہری شہید ہوئے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کو وارننگ
یہ حملہ بے جواب نہیں رہے گا، اور مسلح افواج کا قوی ہاتھ ان مجرموں کو باذنالله کیفر کردار تک پہنچائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو ایک خط میں ان حملوں کو اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
روس کا سخت ردعمل
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
روسی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک خودمختار رکن ملک پر بغیر جواز کے فوجی حملہ ناقابلِ قبول ہے،کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے تصدیق کی کہ روس اس مذمتی بیان کو اقوام متحدہ میں سرکاری طور پر پیش کرے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے 30 پیسے کا ہوگیا
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں
اکتوبر
مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر
دسمبر
افغانستان جنگ کے دوران امریکہ نے خواتین فوجیوں کا کیسے استحصال کیا؟
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں
مئی
اردگان کی یونان کو دھمکی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یونان کی جانب سے اس ملک کے
ستمبر
طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی
نومبر
روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ
اپریل
سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
اپریل
سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لیکر جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور
?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس
نومبر