طالبان کا افغانستان میں سفاکانہ عمل، افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل اور ایک صحافی کو اغوا کرلیا

طالبان کا افغانستان میں سفاکانہ عمل، افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل اور ایک صحافی کو اغوا کرلیا

?️

کابل (سچ خبریں)   طالبان نے افغانستان میں سفاکانہ عمل انجام دیتے ہوئے افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل کردیا جبکہ ایک صحافی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے کابل میں ایک افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل کر دیا اور جنوبی ہلمند صوبے میں ایک صحافی کو اغوا کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے افغان دارالحکومت میں پکتیا گھاگ کے نام سے ریڈیو اسٹیشن کے منیجر اور افغانستان میں آزاد میڈیا کی حمایت کرنے والے ایک حقوق گروپ این اے آئی کے افسر طوفان عمر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

این اے آئی کے سربراہ مجیب خلوتگر نے کہا کہ طوفان عمر کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیا، وہ آزاد خیال شخص تھا، ہمیں آزادانہ طور پر کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ این اے آئی نے رپورٹ کیا تھا کہ کم از کم 30 صحافی اور میڈیا ورکرز رواں سال افغانستان میں عسکریت پسند گروہوں کے ہاتھوں مارے گئے، زخمی ہوئے یا اغوا کیے گئے ہیں۔

جنوبی صوبہ ہلمند میں حکام نے بتایا تھا کہ طالبان جنگجوؤں نے اتوار کے روز ایک مقامی صحافی نعمت اللہ کو صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں اس کے گھر سے اغوا کیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل گھرگشت ٹی وی کے سربراہ رضوان میاخیل نے کہا کہ نعمت اللہ کو کہاں لے جایا گیا ہے اس کا کچھ پتا نہیں ہے، ہم واقعی گھبرائے ہوئے ہیں۔

طالبان کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں کابل میں قتل یا ہلمند میں مغوی صحافی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

افغان نیوز تنظیموں کے ایک اتحاد نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ایوان نمائندگان کے رہنماؤں کو خط لکھ کر ان پر زور دیا کہ وہ افغان صحافیوں اور معاون عملے کو خصوصی امیگریشن ویزا دیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں تین شمالی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور واشنگٹن کے رواں ماہ کے آخر تک اپنا فوجی مشن ختم کرنے کے اعلان کے بعد افغان حکومتی افواج کے خلاف کارروائی کو تیز کرتے ہوئے مزید قبضے کے لیے پیش رفت کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کے سفارتی اہداف

انتخابی نتائج کی ساکھ پر اعلان میں تاخیر کے سبب سوالات اٹھ رہے ہیں، فافن

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے

نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل

امریکہ افغانستان میں داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے: طالبان

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع آرڈیننس معطل کردیا

?️ 4 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر

بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ

اسرائیلی فوجی خون میں لت پت

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے