?️
ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بہانے مختلف یورپی ممالک میں جرائم پیشہ افراد میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی پولیس کے ادارے یورو پول نے خطے میں منظم جرائم کی شرح میں ہوش ربا اضافے کا انکشاف کردیا ہے اور منظم جرائم سے متعلق یہ تجزیاتی رپورٹ ہنگری کے دارالحکومت میں عام کی گئی۔
رپورٹ میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہوں نے کورونا وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف یورپی ممالک میں اپنے قدم جما لیے ہیں۔
یورو پول نے واضح کیا کہ یورپی یونین میں منظم جرائم سے جتنا خطرہ آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا، جرائم پیشہ گروہ یورپ میں اقتصادی مشکلات اور سماجی پریشانیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ حالات مجرموں کو اپنی سرگرمیاں بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں اور وہ کھلے عام شہریوں، کاروبار اور عوامی شعبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ یورپی ممالک کی اقتصادیات کو کمزور کرکے سرکاری اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔
یورو پول کے مطابق 70 فیصد منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک 3یورپی ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 40 فیصد گروہ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل کئی تنظیموں کے ان کے ساتھ گہرے روابط ہیں، ان تنظیموں نے کاروباری ادارے کھولے ہوئے ہیں، اور 80 فیصد جرائم پیشہ گروہ قانونی طور پر کاروبار کرتے ہیں، ان کے علاوہ 60 فیصد گینگ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے بدعنوانی کا سہارا لے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ
اگست
امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ
مئی
ایران کے مصر اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ہرتزلیا سکیورٹی کانفرنس میں ایران اور
مئی
الزیتون علاقے میں قابض فوج فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے حال ہی میں الزیتون
مئی
ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے
اکتوبر
غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامت کاروں کے
مئی
پی آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن واپسی
?️ 18 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 27سال بعد
ستمبر
روس پابندیوں کو بے اثر کرنے میں کیسے کامیاب ہوا ؟
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رہورٹ کے مطابق روس مغربی ممالک
ستمبر