سچ خبریں: فرانس کے سیکڑوں افراد نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2024 اولمپک کھیلوں سے اسرائیل کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو محدود کرنے کا مطالبہ
روئٹرز نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیکڑوں افراد نے غزہ میں اسرائیل کے جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیرس میں واقع اولمپک کمیٹی کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل کے جرائم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کی اور اولمپک کھیلوں سے اسرائیل کے بائیکاٹ اور اخراج کا مطالبہ کیا۔
ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر روس کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے اولمپک کھیلوں سے باہر کیا جا سکتا ہے تو اسرائیل کو بھی فلسطین میں کیے جانے والے جرائم کی بنا پر ان کھیلوں سے نکالا جانا چاہیے جبکہ ایسا نہیں ہوا بلکہ اولمپک کھیلوں کی منتظم کمیٹی نے اسرائیل کو شرکت کی اجازت دے کر انعام دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ
ان افراد نے فلسطینی بچوں کی یاد میں خون میں لت پت بچوں کے کپڑے اور کھلونے بھی پھیلائے۔