35 سال بعد شیخ اسیران جنین کی رہائی

35 سال بعد شیخ اسیران جنین کی رہائی

?️

سچ خبریں:فلسطینی مجاہد رائد سعدی المعروف شیخ اسیران جنین 35 سال بعد صہیونی جیل سے رہا ہوئے جنہیں دو بار عمر قید اور 20 سال کی اضافی سزا سنائی گئی تھی،قید کے دوران والدہ کا انتقال اور والد کی بینائی زائل ہوئی۔

رائد سعدی، جو کہ فلسطین کے علاقے جنین سے تعلق رکھتے ہیں، 35 سال کی طویل صہیونی قید کے بعد آخرکار آزادی کی سانس لینے میں کامیاب ہوگئے،انہیں فلسطینیوں میں شیخ اسیران جنین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:6 ماہ کی بھوک ہڑتال اور 14 سال قید کے بعد فلسطینی قیدی کی رہائی

زندگی کا آغاز اور تعلیم

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، رائد محمد شریف سعدی 1966 میں مغربی جنین میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے جنین میں مکمل کی اور بعدازاں جامعہ اقصیٰ سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی، قید کے دوران بھی انہوں نے تعلیمی سفر جاری رکھا اور جامعہ القدس المفتوحہ سے سماجیات میں ڈگری حاصل کی۔ اسی عرصے میں انہوں نے قرآن مجید بھی حفظ کیا۔

تحریک آزادی کا آغاز

رائد سعدی نے کم عمری میں ہی صہیونی تسلط کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، صرف 17 برس کی عمر میں انہوں نے جنین شہر کے ایک بجلی کے کھمبے پر فلسطینی پرچم لہرانے کے جرم میں چھ ماہ قید بھگتی، وہ معروف فلسطینی رہنما ابو علی شاہین سے متاثر ہوئے اور انہی سے ہتھیاروں کے استعمال اور دستی بم بنانے کی تربیت حاصل کی۔

انتفاضہ اور گرفتاری

جب فلسطین میں انتفاضۂ اول (انتفاضہ سنگ) کا آغاز ہوا تو اسرائیلی افواج نے انہیں دو سال تک تلاش کیا، صہیونی افواج نے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے والدین کو چار ماہ قید میں رکھا اور درجنوں بار ان کے گھر پر چھاپے مارے۔ بالآخر 28 اگست 1989 کو انہیں گرفتار کیا گیا۔

قید، اذیتیں اور سزا

گرفتاری کے بعد انہیں 100 دن تک تشدد اور تفتیش کا نشانہ بنایا گیا۔ پھر اسرائیلی عدالت نے انہیں دو بار عمر قید اور اضافی 20 سال قید کی سزا سنائی، قید کے دوران ان کی والدہ کا انتقال ہوا جبکہ ان کے والد نے بینائی کھو دی۔ ان پر کئی بار جراحی بھی کی گئی اور مسلسل جیلوں کی تبدیلیوں نے انہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا کیا۔

ادبی خدمات

2022 میں انہوں نے ایک ناول تحریر کیا جس کا عنوان تھا: میری ماں مریم، ایک فلسطینی عورت، یہ کتاب انہوں نے اپنی والدہ سمیت تمام فلسطینی شہداء اور اسیران کی ماؤں کے نام منسوب کی، اس میں انہوں نے قابض قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد کی داستان رقم کی۔

معاہدے کی خلاف ورزی اور تاخیر سے رہائی

مزید پڑھیں:40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی

رائد سعدی کو 2013 میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں رہا کیا جانا تھا، لیکن اسرائیل نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں اور دیگر 29 اسیران کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔

مشہور خبریں۔

سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود

امریکہ میں پھر سے بغاوت اور تشدد کا خوف؛ کانگریس پولیس ہائی الرٹ

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں

ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر عارف علوی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے متعلق پیغام دیا ہے۔صدرِ

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مالی امداد کو آگے بڑھانے کے تایید کی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس، سخت گیر ریپبلکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے

25 ممالک برکس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روس میں جنوبی افریقہ کے سفیر Mzvokili Maktoka نے ایک انٹرویو

الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی

حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے کہا کہ فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے