بھارتی حکام کی طالبان سے خفیہ ملاقاتیں، کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی

بھارتی حکام کی طالبان سے خفیہ ملاقاتیں، کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی

?️

نئی دہلی (سچ خبریں) پچھلے دس برسوں سے افغان حکومتوں کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف سرگرم عمل رہنے والے بھارت نے امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے ماحول ميں تنہا رہ جانے کے خوف سے نظر یو ٹرن لیتے ہوئے افغان طالبان سے دوستی کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دگوجایا سنگھ نے بھارتی حکام کی قطر میں طالبان سے خفیہ ملاقات پر مرکزی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔

افغانستان نیوز کے مطابق دگوجایا سنگھ نے حکام کی طالبان کے ساتھ ملاقات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دگوجایا کی ذہنیت کو طالبانی قرار دے دیا۔

سیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا کہ دگوجایا کی ذہنیت طالبان کی طرح ہے۔

دگوجایا کا کہنا تھا کہ دوحہ جاکر طالبان سے خفیہ ملاقات کرنے پر حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ اس موضوع پر فوری بیان دے۔ کیا بی جے پی آئی ٹی سیل اس کو غداری کے زمرے میں شامل کرے گا یا نہیں؟

واضح رہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے افغان طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور امریکہ پاکستان پر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ اس نے ماضی میں افغان طالبان کی نہ صرف اخلاقی حمایت کی ہے بلکہ اس کی فوجی امداد بھی کی یے، لہٰذا اب جبکہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا شروع ہوچکا ہے، بھارت نہیں چاہتا کہ افغان طالبان مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ چلے جائیں، اسی وجہ سے بھارت نے افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کے مدنظر افغان طالبان کے مختلف گروپوں اور رہنماؤں، بشمول ملا برادر، سے رابطہ کاری شروع کرتے ہوئے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ

چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی

?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن

غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کا پہلا خطاب کیسا رہا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات

اسلامی ممالک کے تعاون سے اسرائیل کو ناچاہتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی پڑی

?️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی نے ملتان

35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق

پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف

وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی: وزیر اعظم

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے