سعودی عرب نے پاکستان پر لگائی ہوئی سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے پاکستان پر لگائی ہوئی سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک پر لگائی ہوئی سفری پابندیاں ختم کردی ہیں لیکن ان ممالک میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جبکہ جن  ممالک سے یہ پابندیاں ہٹائی ہیں ان ممالک سے سفر کرنے والوں کے لیئے قرنطینہ کی شرط برقرار رکھی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب نے جن ممالک سے پابندی ہٹادی ہے، ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں اور سفری پابندی کا خاتمے کا اطلاق ہفتے کو ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک میں وبا کی صورت حال سے متعلق پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ان ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں استحکام دکھایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسے قبل 3 فروری کو 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی تھی، جس میں پاکستان بھی شامل تھا تاہم سفارت کاروں، سعودی عرب کے شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے مصر، متحدہ عرب امارات، لبنان، ترکی، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ارجنٹینا، برازیل، پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، پاکستان اور جنوبی افریقہ سے آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

سعودی عرب کے شاہی سفارت خانے کی جانب سے بھی وزارت خارجہ امور کو اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مذکورہ ممالک سے سعودی عرب میں داخل ہو تو انہیں 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا جس میں دیگر ممالک سے آنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے درمیان سپلائی چین اور شپنگ کے امور متاثر نہیں ہوں گے اور اس کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا، جن میں پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممالک بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا دور ختم ہوچکا ہے: اقوامِ متحدہ کی رپورٹر

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز نے کہا ہے کہ

غزہ میں لبنان معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی صحافی اور تجزیہ کار شائ گولڈن

ترک سیاست دان کی روس سے منہ موڑنے پر اردگان پر کڑی تنقید

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر

ایمن الظواہری ہم نے مارا: بائیڈن

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح افغانستان کے

نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیرسمجھ سے باہر ہے: عدنان صدیقی

?️ 2 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد

مفتاح اسمٰعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل

ایران کے خوف کی وجہ سے بولٹن اور اوبرائن کی حفاظت پر 12 ملین ڈالر کی لاگت 

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سی بی ایس نیوز K اس ملک کی حکومت ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے