افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب نے اہم بیان جاری کردیا

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️

ریاض (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام کو اب غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجودہ صورتحال کے بعد سعودی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ افغان عوام غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے سیاسی آپشنز کا انتخاب کریں اور ایک بہترین حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے پیر کی سہ پہر افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اس ملک میں ہونے والے واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

سعودی ایجنسی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ افغانستان کے حالات جلد سے جلد مستحکم ہوں گے۔

سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (ڈبلیو اے ایس) نے اس بیان کے حوالے سے کہا کہ افغان عوام کو غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے سیاسی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ریاض نے اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "مومن ای دوسرے کے بھائی ہیں” یہ دعویٰ کیا کہ سعودی عرب افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ دس دنوں کے دوران افغانستان کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور کل انہوں نے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ایک طالبان عہدیدار نے بتایا کہ کابل میں 90 فیصد سے زیادہ سرکاری عمارتیں اور چوکیاں اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں، طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان محمد نعیم نے پہلے کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور نئی حکومت کے بارے میں مستقبل قریب میں اعلان کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ایسی فلم میں کام نہیں کرسکتی جس میں عورت کو قابل اعتراض دکھایا جائے، در فشاں سلیم

🗓️ 4 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے کہا

شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے:روس

🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:شام کے لئے روس کے ایلچی نے آستانہ مذاکرات میں شام

کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش

🗓️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر (این سی او سی )

پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے، یوسف رضا گیلانی

🗓️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی

مسجد الاقصی خطرناک مرحلے میں

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ

بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا معیاری فون متعارف

🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی

غزہ جنگ بندی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات میں مثبت ماحول کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے