سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو 25 سال قید کی سزا

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو 25 سال قید کی سزا

?️

سچ خبریں:نیویارک کی عدالت نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ہادی مطر نے 2022 میں مشہور مصنف سلمان رشدی کو ایک تقریب کے دوران چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی ایک عدالت نے 2022 میں معروف مصنف اور اسلام مخالف کتاب "آیات شیطانی” کے مصنف سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 27 سالہ ہادی مطر نے نیویارک کے چاتاکوا انسٹی ٹیوٹ میں ایک عوامی تقریب کے دوران سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس میں سلمان رشدی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں سلمان رشدی کے جگر اور ایک ہاتھ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ فروری میں جیوری نے ہادی مطر کو اقدام قتل اور حملہ کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔ آج عدالت نے اسے 25 سال قید کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ سلمان رشدی اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کے خلاف گستاخانہ کتاب آیات شیطانی کے مصنف ہیں، جس پر دنیا بھر میں شدید احتجاج ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان ‘ڈیل’ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کے قیام پر متفق

?️ 26 جون 2022  کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی

روسی فلسفی: ایران کا بہادرانہ طرزِ عمل، انسانیت کا دفاع اور انسانی ذمہ داری ہے

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: ایک روسی فلسفی اور مفکر نے کہا: "میں ایرانیوں کے

آئی ایم ایف کا دباﺅ پراین ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی تیاری شروع

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے دباﺅ پر وفاقی حکومت

امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا

امریکہ کا روس کو سکیورٹی کونسل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ نے یوکرینی صدر کے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے

2025; ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کی وبا کا سال

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے سال 2025

ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مطلب ہمارے خلاف جارحیت ہے: حزب اللہ

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں: حزب اللہ نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کے

امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے