پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے

پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے

?️

لندن (سچ خبریں)  پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار شان بیلی کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صادق خان نے مجموعی طور پر 1,206,034 ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے حریف کنزرویٹیو امیدوار شان بیلی 9,77,601 ووٹ حاصل کر سکے، صادق خان نے 55.2 فیصد جبکہ شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

میئر لندن منتخب ہونے کے بعد صادق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں، صادق خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں، کورونا کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں، وبا کے بعد کے لندن کے مستقبل کو روشن بنائیں گے، وعدہ ہے کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاؤں گا،  انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سعدیہ اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ صادق خان نے ونزورتھ کونسل میں 1994 سے 2006 تک بطور کونسلر خدمات سرانجام دیں جبکہ صادق خان 2005 میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔

صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں صادق خان نے 1,310,143 جبکہ زیک گولڈ اسمتھ نے 994,614 ووٹ حاصل کیے تھے، 2016 میں صادق خان نے 56.8 جبکہ مدمقابل زیک گولڈ اسمتھ نے 43.2 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  جمعہ کو مسجد الاقصی میں غاصب صہیونیوں اور فلسطینیوں کے

اومیکرون کے باعث پاکستان کا صحت کا شعبہ نمایاں دباؤ میں مبتلا ہوسکتا ہے

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے

اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا رُولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل

مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی اور ‘طاقت کے مراکز’ کے درمیان دوریاں مٹانے کے لیے کوشاں

?️ 14 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی برادری سے اپیل

?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر

صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ

انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کا بحرینی حکومت کے خلاف اہم بیان

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے

لبنان نے صیہونی جرائم کے خلاف بین الاقوامی مقدمہ بنانے کی کارروائی کا اعلان کر دیا

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کے وزیر صحت نے جنوبی لبنان کے قصبے "مجیدل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے