?️
سچ خبریں:روس کے معروف فلسفی اور مفکر، الکساندر دوگین نے امریکی سیاست میں مستقبل کے بحرانوں پر ایک اہم پیشگوئی کی ہے۔
معروف روسی فلسفی اور مفکر الکساندر دوگین اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں حکومت اور دولت پنهان کے درمیان اختلافات شدید تر ہو جائیں گے اور یہ اختلافات امریکہ کے سیاسی نظام کے لیے خطرناک نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
دوگین نے روسی روزنامہ ریانووستی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوگا اور ان پر قاتلانہ حملے کی کوشش سمیت داخلی انتشار اور دہشت گردانہ حملوں کا امکان بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ (ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش) یقیناً ہوگا۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جان ایف کینیڈی کے قتل اور امریکہ میں ‘دولت پنهان’ کے کئی جرائم کے بارے میں خفیہ معلومات عوام کے سامنے لائیں گے۔
اس قسم کی معلومات ان حلقوں اور گروہوں کے مفادات کو متاثر کرتی ہیں جو اپنی طاقت اور کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہین۔
دوگین نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا بیانیہ اور ان کے وعدے امریکی سیاسی نظام کے لیے شدید خطرہ ہیں کیونکہ وہ امریکی سیاست کے بنیادی ڈھانچے میں موجود خفیہ قوتوں کو بے نقاب کرنے کی بات کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں مختلف سطحوں پر مزاحمت کا سامنا ہوگا، جو شاید قاتلانہ حملے کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔
دوگین کے مطابق، امریکہ کے سیاسی نظام میں یہ تنازع صرف ٹرمپ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ یہ اختلافات ملک کے اندر مزید ناآرامی اور سیاسی عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ داخلی انتشار، دہشت گردی اور سیاسی تصادم کے امکانات مستقبل قریب میں بڑھ سکتے ہیں، اور یہ سب ملک کی اندرونی کمزوریوں کو بے نقاب کرے گا۔
دوگین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے داخلی مسائل نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی اثر انداز ہوں گے،انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اندرونی انتشار اس کی عالمی طاقت کو متاثر کرے گا اور دنیا بھر میں اس کے اتحادیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی پاناما، گرین لینڈ اور کینیڈا پر توجہ کی وجہ ؟
واضح رہے کہ الکساندر دوگین کی پیشگوئی امریکی سیاست میں بڑھتے ہوئے تنازعات، داخلی بحرانوں اور دولت پنهان کی طاقت پر ایک اہم روشنی ڈالتی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف مزاحمت نہ صرف ایک فرد کے خلاف بلکہ پورے سیاسی نظام کے خلاف ایک چیلنج کو ظاہر کرتی ہے، جس کے نتائج نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے
دسمبر
مالیاتی پیکج اور جرمن فوجی اخراجات میں اضافے پر معاہدہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: Stern ہفتہ وار کے مطابق، یونائیٹڈ کرسچن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں،
مارچ
چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے
فروری
اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں
نومبر
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل
اپریل
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں
دسمبر