🗓️
سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ امریکی کمپنیاں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں روس واپس آئیں گی۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کرائل دیمترییف کا کہنا ہے کہ وہ کمپنیاں جو یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد ماسکو چھوڑ گئی تھیں، اب دوبارہ روس میں واپس آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
دیمترییف نے کہا کہ روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کو امید ہے کہ کچھ امریکی کمپنیاں 2025 کی دوسری سہ ماہی میں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی،تاہم ان کی واپسی آسان نہیں ہوگی کیونکہ اب ان کی جگہ کئی دیگر کمپنیاں لے چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیوں نے روس چھوڑنے کے بعد 300 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھایا ہے۔
دیمترییف کے مطابق، سب سے زیادہ نقصان آئی ٹی اور میڈیا سیکٹرز کو پہنچا، جس کی مالیت 123 ارب ڈالر تھی، اس کے بعد صارفین کی خدمات اور صحت کے شعبے میں 94 ارب ڈالر، مالی خدمات کی کمپنیاں 71 ارب ڈالر اور توانائی کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، مجموعی طور پر امریکی کمپنیوں کا نقصان تقریباً 324 ارب ڈالر کے قریب پہنچا ہے۔
دیمترییف کا یہ بیان روس اور امریکہ کے درمیان ریاض میں براہ راست مذاکرات شروع ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا جس کا مقصد یوکرین جنگ کو ختم کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جنگ کے خاتمے کے بارے میں زیادہ اعتماد محسوس ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل
جون
وینزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن کے حکاماس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ کاراکاس حکومت
اکتوبر
300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے
ستمبر
برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم
اگست
الیکشن کمیشن اراکین کا چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار
🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے
دسمبر
اسموگ کے سبب لاہور کے اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا اعلان
🗓️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکومتِ پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی سطح کے باعث
دسمبر
صیہونی حکومت کے خاتمے کی اہم نشانیاں
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کا بحران چند ماہ پہلے کے
اپریل
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو
اپریل