قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

?️

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے 13 سال بعد دمشق میں اپنے سفارت خانہ کی فعالیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفارت خانہ کی سرگرمیاں آئندہ منگل سے شروع ہو جائیں گی، جب کہ یہ تعلقات 13 سال پہلے سابقہ شامی حکومت سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد بحال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، شامی عوام اور ملک میں جاری تبدیلیوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے خلیفہ عبدالله آل محمود الشریف کو دمشق میں سفارت خانہ کا کاردار مقرر کرنے کی بھی اطلاع دی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا، شام میں جاری تبدیلیوں کی حمایت اور شامی عوام کی مدد کے لیے اس ملک کے عبوری مرحلے سے گزرنے میں تعاون کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد

یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دمشق کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل جانے والی بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں توسیع

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:یمنی فوج کی دھمکیوں اور اسرائیل میں سیکیورٹی بحران کے

خلیج فارس کے ممالک کا ایران کے ساتھ رابطہ کیسا ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے

ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ

یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

اسٹاک مارکیٹ شرح سود میں کمی کے 2 روز بعد لڑکھڑا گئی، انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا

?️ 18 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی

ہنٹر بائیڈن کے لیے عام معافی؛ امریکہ میں عدالتی بدعنوانی کی ایک قدیمی روایت

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو اپنے صدارتی اختیارات

اسرائیل میں اختلافات عروج پر؛ کیا نیتن یاہو جانے والے ہیں؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف یائر گولان نے

روسی صدر نے ایسا کیا کہا کہ معروف عربی اخباروں کی سرخیاں بن گیا

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:کثیر قطبی دنیا اور نوآبادیاتی نظام کی تباہی کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے