?️
سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک پر واشنگٹن نے تعرفے عائد کیے ہیں وہ ان کے نتائج سے بچنے کے لیے ان سے التجا کر رہے ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے حال ہی میں متعدد ممالک بشمول امریکہ کے اہم تجارتی شراکت داروں پر محصولات نافذ کیے ہیں، کا کہنا ہے کہ درجنوں ممالک ان تعرفوں کے اثرات سے بچنے کے لیے ان کی منت سماجت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج
ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے 10% بنیادی شرح تعرفے کے تحت متاثرہ ممالک کے ساتھ ابتدائی مذاکرات میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ درجنوں دیگر ممالک پر آج سے کہیں زیادہ سخت تعرفے عائد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ
یقین کریں، یہ ممالک ہم سے رابطہ کر رہے ہیں اور التجا کر رہے ہیں۔ وہ معاہدے کے لیے بے چین ہیں!
ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ تقریباً 70 ممالک تعرفوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ ہر ملک کے لیے الگ سے معاہدے پر زور دے رہے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا تھا:
میں ان معاہدوں کو ہینڈ اسٹیچڈ کہتا ہوں، نہ کہ مارکیٹ میں عام!
ٹرمپ کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نے ان کی طرف سے اضافی تعرفوں کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے، امریکہ سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 34% تعرفے عائد کر دیے۔
اس تجارتی جنگ کے جواب میں، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ چینی مصنوعات پر امریکی تعرفے 104% تک بڑھا دیے گئے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 اکتوبر 2023سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا
اکتوبر
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس
جون
روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی
مارچ
وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز
?️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات
مارچ
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے
ستمبر
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو
جولائی
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اتوار کی رات پیش گوئی
اکتوبر