?️
سچ خبریں:علی الرجبی نامی وہ فلسطینی مجاہد جو 18 بار عمر قید کی سزا پا چکا تھے، آخرکار حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسیری سے آزاد ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، علی حسن عبداللہ الرجبی (1976 میں پیدا ہونے والے) عزالدین القسام بریگیڈز کے ایک مجاہد تھے،صہیونی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے وہ اپنی بنیادی تعلیم بھی مکمل نہ کر سکے اور اسکول سے نکال دیے گئے۔
انہوں نے فوراً ہی حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈز میں شمولیت اختیار کر لی اور کئی شہادت پسندانہ کارروائیوں میں حصہ لیا، 2003 میں صہیونی فوج نے انہیں گرفتار کر لیا اور 18 بار عمر قید کی سزا سنائی۔
بچپن اور تعلیم:
صرف 14 سال کی عمر میں پتھر اور مولوتوف کاکٹیلز پھینکنے کی صہیونی فوجیوں کے ساتھ روزانہ جھڑپوں کی وجہ سے اسکول سے نکالے جانے والے علی الرجبی نے ہائی اسکول کی تعلیم جیل میں مکمل کی،بعد میں انہوں نے صحافت اور میڈیا میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔، قید کے دوران انہوں نے پورا قرآن حفظ کیا۔
خاندانی پس منظر:
19 فروری 1976 کو الخلیل کے قریب جبل جوہر میں پیدا ہونے والے علی الرجبی ایک مجاہد خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے دادا برطانوی قبضے کے دوران 8 سال قید رہے تھے،ان کے بھائی محمد باجس کو بھی صہیونی ریاست نے گرفتار کر کے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ذاتی زندگی:
21 سال کی عمر میں شادی کرنے والے علی کے تین بیٹے ہیں۔ گرفتاری کے وقت ان کا بڑا بیٹا براء صرف تین سال کا تھا۔ قید کے دوران ان کی بیٹی کی شادی ہوئی اور وہ اپنے پہلے نواسے کو دیکھنے سے محروم رہے، فی الحال ان کے 7 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔
مجاہدانہ سرگرمیاں:
علی الرجبی کی باقاعدہ جدوجہد 2000 کی الاقصی انتفاضہ سے شروع ہوئی،انہوں نے کئی کارروائیوں میں حصہ لیا اور کئی شہادت پسندانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی ذمہ داری سنبھالی۔
قید اور تشدد:
9 مارچ 2003 کو گرفتار ہونے والے علی کو ایک ماہ تک عسقلان جیل میں انتہائی خراب حالات میں رکھا گیا،ان پر شدید تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی مستقل طور پر متاثر ہوئی، صہیونی جیلروں نے ان کے کئی دانت توڑ دیے۔
رہائی:
15 جنوری 2025 کو فلسطینی مزاحمت اور صہیونی ریاست کے درمیان جنگ بندی بند معاہدے کے تحت علی الرجبی کو آخرکار آزادی مل گئی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، صوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
?️ 20 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی
دسمبر
نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے قانونی مشیر نے
نومبر
عراق اور شام میں اب بھی 5 سے 7 ہزار داعش موجود
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی
اگست
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
ٹرمپ کی توہین عدالت
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
کیا فوجی آپریشن کا فائدہ ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر
اپریل
یمنی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یو اے ای کو امریکی ہتھیاروں کی ترسیل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک یمنی فورسز کے
فروری