شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️

پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے اور مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے 4 جون کو جنگوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوج نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، پیانگ یانگ غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔

جمعہ کو وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو کسی بھی طرح سے جائز نہیں بنایا جاسکتا، یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پوری غزہ کی پٹی ایک بہت بڑی انسانی ذبح گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے اور فضائی حملوں کی وجہ سے اسرائیل نے فسطینی بچوں کا قتل عام  کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے غزہ کی پٹی میں 66 فلسطینی بچے شہید ور 560 کے قریب زخمی ہوئے، اسرائیل کا بچوں کا ہولناک طریقے سے نشانہ بنانا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل عان انسانیت کے خلاف جرم  اور امن کے لیے سنگین چیلنج ہے۔

شمالی کوریا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔

مشہور خبریں۔

کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر آئی ایم ایف کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، وزیراعظم

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں

وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم

لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کو ایک ہفتے میں بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او)

عراق میں مالی بدعنوانی کے الزام میں اہم سیاسی اور اقتصادی شخصیات کی گرفتاری

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے آج صبح سیکیورٹی اور مستند ذرائع کے

اسرائیل کی تباہی نقب سے شروع ہوگی: صہیونی میڈیا

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے 1948 کے خطے میں فلسطینی انتفاضہ شروع

حماس قطر سے کہاں چلے جانا چاہیے؟َعطوان کا مشورہ

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: سینئر علاقائی تجزیہ کار نے حماس کو نکالنے کے لیے

ٹرمپ کی دھواں دار واپسی:امریکی داخلی سیاست میں دو ماہ کے اندر متنازعہ اقدامات

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ وائٹ ہاؤس واپسی نے امریکی داخلی

تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر، الیکشن کمیشن نے افواہوں کو مسترد کردیا

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے