سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی حکمران جماعت آنے والے دنوں میں اس ملک میں جامع قومی مکالمے کے آغاز کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کے نئے حکمران دمشق میں ایک وسیع اجلاس کے انعقاد کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد قومی مکالمے کے عمل کو شروع کرنا ہے، اور اس میں تمام شامی اداروں، عوامی نمائندوں اور مختلف طبقوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ
ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ اس اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، ماہرین، آزاد شخصیات اور مسلح گروہوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، یہ اجلاس شام کے عبوری دور کے لیے ایک جامع حکمت عملی اور مستقبل کے معاملات کے انتظام کے لیے بنیادی نکات طے کرے گا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا شام کے ساتھ 12 سال بعد سفارتی رابطہ
رپورٹ کے مطابق، نئے حکمرانوں نے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اور یہ اجلاس آئندہ دنوں میں منعقد ہوگا، تاہم یہ کس حد تک کامیاب ہوتا ہے اس لیے کہ تحریر الشام میں کچھ ایسی جماعتیں بھی شامل ہیں جو ایک دوسرے کو کافر قرار دیتی ہیں۔