?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی فوج پر ضدزَرہ بم اور راکٹ حملے کیے، ساتھ ہی الشجاعیہ میں اسرائیلی ڈرون پر بھی قبضہ کیا، خان یونس اور دیگر علاقوں میں حالیہ حملوں سے اسرائیلی نقصانات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس (قدس بریگیڈز) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں اسرائیلی فوجی سازوسامان کو بمبِ ضدزَرہ سے تباہ کر دیا اور ایک اسرائیلی ڈرون پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔
قدس بریگیڈز نے مزید کہا کہ خان یونس کے علاقے المارس کی ایک گلی میں انہوں نے 107 ملی میٹر راکٹ سے اسرائیلی خصوصی دستوں کو نشانہ بنایا، جو ایک گھر میں گھات لگائے بیٹھے تھے۔
واضح رہے کہ جب سے اسرائیل نے غزہ میں "ارابۂ گدعون” آپریشن شروع کیا ہے، اس کے بعد سے اسرائیلی نقصانات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور خان یونس و شجاعیہ میں مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
خصوصاً چند روز قبل خان یونس میں ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے کے نتیجے میں 16 فوجی مارے گئے۔ ان تمام آپریشنز میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے غیر معمولی جرات اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جو تاحال جاری ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران، غزہ میں زمینی و عملیاتی سطح پر متعدد واقعات پیش آئے ہیں جنہوں نے اسرائیلی فوج کے حوصلے کو شدید متاثر کیا ہے۔ اسی باعث کئی اسرائیلی فوجی نہ صرف جنگ سے بیزار ہو چکے ہیں بلکہ کچھ ریزرو فورسز میں شمولیت سے بھی انکار کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اردغان بائیڈن سے مایوس ہو کر پیوٹن کی طرف مائل
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ترک روزنامہ ینی چاک نے اردغان کے اپنے امریکی ہم منصب
ستمبر
روس کی برطانیہ کے خلاف بڑی کاروائی، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی آبدوز پر بمباری کردی
?️ 24 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے برطانیہ کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے
جون
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا غیر یقینی انجام
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے یہ بھی اطلاع دی
فروری
کبریٰ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
?️ 1 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے کیسز میں اگرچہ
اکتوبر
پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں،سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں
جولائی
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرؤ: فرانسیسی عوام
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی دارالحکومت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آل سعود حکومت
فروری
سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب
جولائی
چینی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم
مارچ