سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو نے شمالی محاذ پر جنگ کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل شمالی مقبوضہ علاقوں میں ایک بڑی اور طاقتور فوجی کارروائی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چینل 13 کے مطابق اسرائیلی فوج مرحلہ وار حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ دعوے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سرحدی جھڑپوں کے آغاز سے حزب اللہ نے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کو بڑھانے کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی خصوصی بریگیڈ کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے تیاری
پچھلے چند مہینوں میں صہیونی حکام کی جانب سے کئی بار ایسے بیانات سامنے آ چکے ہیں تاہم ابھی تک انہیں عملی جامہ پہنانے کی ہمت نہیں ہوئی ہے اس لیے کہ خود صیہونی بھی جانتے ہیں کہ ان کے لیے کئی محاذوں پر ایک ساتھ لڑنا ممکن نہیں کیونکہ واضح ہے کہ اس طرح صیہونی ریاست کی تباہی میں مزید تیزی آسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران اور چین مغرب کی حمایت پر بھروسہ نہیں کرتے:پاکستانی دانشور
فروری
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان
جون
صہیونی صحافی کا ایران پر حملے کے بارے میں گیلنٹ کی غلط فہمی پر افسوس کا اظہار
اکتوبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل
مئی
پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی نوید سنائی دے رہی ہے
دسمبر
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ری ایکشن بٹن کی آزمائش
ستمبر
فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں، رانا ثناء اللہ
مارچ
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
دسمبر