?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید دباؤ اور اسرائیل کو امداد بند کرنے کی دھمکیوں کے باوجود، صیہونی کابینہ کی مشاورِ قانونی گالی بہاراف میارا نے واضح کر دیا کہ نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت ملتوی نہیں ہو گی۔
باوجود اس کے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالا ہے کہ وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمات کو روک دیا جائے، اسرائیلی عدلیہ نے اس مطالبے کو رد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ
قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی مشاورِ حقوقی گالی بہاراف میارا نے صراحت کے ساتھ ملک کی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمات جنگی حالات میں بھی تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر ان مقدمات کو رکوانے کے لیے مداخلت کی اور حتیٰ کہ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی غیر منطقی حد تک وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا محاکمہ ختم نہ کیا گیا، تو امریکہ کو اسرائیل کی عسکری امداد پر نظرِ ثانی کرنی پڑ سکتی ہے،تاہم، ٹرمپ نے غزہ اور فلسطین کے عوام پر جاری مظالم اور ان کی بدترین صورتحال کا کوئی ذکر نہیں کیا—حالانکہ ان حالات کا اصل ذمہ دار خود نیتن یاہو ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو ایک نہایت نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں، اور یہ محاکمہ اُن کے ایران اور حماس کے ساتھ جاری مذاکراتی امور میں ایک بڑی رکاوٹ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے کاندھوں پر عظیم مشن ہیں، جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس وقت اُن کے خلاف جاری محاکمہ ایک سیاسی تماشا بن چکا ہے، جو ایران اور حماس سے بات چیت کے عمل سے تضاد رکھتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
?️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
مارچ
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر
صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جنوری
عمران خان نے ہماری زندگی جہنم بنا دی ہے
?️ 21 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے
فروری
الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جنوری
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر