?️
سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آج دعویٰ کیا کہ اگر حماس نے ہفتہ تک غزہ میں صہیونی قیدیوں کو آزاد نہ کیا تو غزہ میں جاری جنگ بندی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر حماس نے ہفتہ دوپہر تک اسرائیلی قیدیوں کو واپس نہیں کیا تو اسرائیلی فوج شدت سے لڑائی شروع کر دے گی تاکہ حماس کو شکست دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اردن اور مصر کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرتے تو ان ملکوں کی مالی امداد روک دی جائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر اسرائیلی قیدی آزاد نہیں ہوئے تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے اور حماس جلد ہی اس دھمکی کا نتیجہ دیکھے گی۔
مزید پڑھیں: امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
انہوں نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ہفتہ کو حتمی تاریخ مقرر کرنے کے بارے میں بات چیت کا امکان بھی ظاہر کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے
?️ 7 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
عمران صاحب اعتماد آپنے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم
مارچ
کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں
اپریل
فلسطینی شہداء کی شناخت روکنے کے لیے تل ابیب کا وحشیانہ جرم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش
نومبر
بروکنگز سروے: امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو معاشی خودکشی سمجھتے ہیں
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک نئے سروے اور تجزیے کے مطابق،
جون
ماسکو بھی بیجنگ کی طرح جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اپنے مفادات کا دفاع کرے گا: لاوروف
?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز
مئی
عراقی ہیکروں کے ہاتھوں صہیونی گیس کمپنی کی ویب سائٹ ہیک
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی انرجی کمپنی کی ویب
اکتوبر
ریاض اور صنعاء مذاکرات کی نئی تفصیلات
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک پر
ستمبر