سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت عراق کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد عراق میں تقریباً 100 خاندانوں نے اپنے بچوں کے نام نصراللہ رکھے ہیں۔
العہد عراقی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق عراق میں مزاحمتی تحریک کے حامیوں اور مداحوں نے اس علامتی اقدام کے ذریعے سید حسن نصراللہ، جو کہ راہِ قدس کے شہید اور بے مثال مزاحمت کی علامت ہیں، کی یاد کو زندہ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟
اس رپورٹ کے مطابق، مصطفی سند نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد عراق میں نومولود بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد، عراق کے متعدد خاندانوں نے اپنے بچوں کا نام نصراللہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟
عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریباً 100 خاندانوں نے اپنے بچوں کے لیے نصراللہ نام منتخب کیا ہے۔