میانمار کی باغی فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

میانمار کی باغی فوج نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️

میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج اس قدر بوکھلائی ہوئی ہے کہ اس کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جو بھی بولتا ہے اس کے خلاف شدید کاروائی کی جارہی ہے اور اب میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میانمار کے اقتدار پر قابض باغی فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حکومت کی بغاوت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں فوج داری عدالت نے ڈاکٹر ساسا کے خلاف سول نافرمانی کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کیے، ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کے سفیر ڈاکٹر ساسا فوجی بغاوت کے بعد سے سوشل میڈیا پر عسکری قیادت کے خلاف سرگرم ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں باغی فوج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پر میانمر کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں فوج اور پولیس کے انسانیت سوز سلوک کی وڈیو بھیجی جائیں تاکہ وہ عالمی فورم پر ثبوت کے طور پر پیش کرسکیں۔

انہوں نے مبینہ طور پر میانمر کے جنگجو گروپوں کے ساتھ رابطہ بھی کیا اور باغی فوج کے خلاف مزاحمت پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

دوسری جانب جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے 149ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم سیاسی اسیران کی مقامی تنظیم کا کہنا ہے کہ آمریت کے خلاف احتجاج میں مرنے والوں کی درست تعداد 183ہے، مرنے والے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

باغی فوج نے ینگون میں مارشل لا کے دائرے کو مزید 2اضلاع تک بڑھا دیا،جس کے بعد اب وہاں کے انتظامی اور عدالتی اختیارات فوج کے ہاتھ میں چلے گئے ہیں،  ینگون اور مندالے سمیت کئی شہروں میں سیکورٹی اہل کاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن جارک کا کہنا ہے کہ میانمار میں مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی پر عالمی ادارے کو سخت تشویش لاحق ہے۔

مشہور خبریں۔

اب اسرائیلی دنیا میں کہیں بھی جگہ محفوظ نہیں

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں Yedioth Aharonot اخبار نے لکھا ہے کہ

انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کی طرح استعمال کیے جانے کا انکشاف

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب

?️ 26 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی

اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک

عین الاسد سے امریکی فوجیوں کا انخلا؛ صحرائی راستوں سے نقل و حرکت

?️ 27 اگست 2025عراقی صوبہ الانبار کے ایک ماخذ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی

پاکستان بھر میں عوامی سوگ

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے

وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے دینے کا وعدہ

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر

جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے