?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے ملک میں بے گناہ افراد کے خلاف شدید کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوج نے ایک بار پھر 80 سے زائد بے گناہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل (اے اے پی پی) نامی مبصر گروپ اور میانمار کے مقامی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ واقعہ 9 اپریل کو پیش آیا۔
2 عینی شاہدین اور مقامی میڈیا اداروں کے مطابق یانگون کے شمال مشرق سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر باگو کے علاقے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ابتدائی طور پر نہیں بتائی جاسکتی کیونکہ سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو زیار مونی پگوڈا کمپاونڈ میں رکھا ہے اور علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
میانمار ناؤ کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جمعہ کو علی الصبح شروع ہوا تھا جو دوپہر تک جاری رہا اور مقامی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین میں شامل ایک شخص نے کہا کہ یہ نسل کشی کی طرح ہے وہ سائے پر بھی فائرنگ کررہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق باگو کے علاقے سے کئی رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، اے اے پی پی جو یومیہ بنیادوں پر ہلاک ہونے والے مظاہرین کا ریکارڈ رکھ رہی ہے انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ بغاوت کے بعد سے اب تک 618 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ تعداد فوج کی جانب سے متناز ع ہے۔
خیال رہے کہ میانمار فوج کا مؤقف ہے کہ نومبر میں دھاندلی کے ذریعے آنگ سان سوچی کی جیت ہوئی جس کے بعد انہوں نے بغاوت کی۔
فوجی جنتا کے ترجمان میجر جنرل زا من تن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ میانمار کے دارالحکومت میں 248 شہری جبکہ 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوئی خود کار ہتھیار استعمال نہیں کیا گیا، تاہم اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام تک میانمار میں بغاوت سے اب تک کریک ڈاؤن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں منتخب سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور دیگر سیاست دانوں سمیت آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
فوج کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ میانمار کی فوج نے منتخب حکومت کے خلاف کارروائی کے بعد کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر 40 سے زائد بچوں کو بھی ہلاک کردیا۔
دوسری جانب اقتدار پر کیے گئے قبضے کے خلاف متعدد لوگوں کو آن لائن اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا زیادہ محفوظ اور مستحکم طریقہ لگا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مختلف انداز اپناتے ہوئے فنڈنگ کے لیے ہر چیز آن لائن فروخت کرنی بھی شروع کردی ہے۔


مشہور خبریں۔
یوم آزادی؛ سفارتخانوں اور سفراء کے مبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک
اگست
امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مل کر لڑنے کی طاقت نہیں : ہیرس
?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فلسطینیوں اور لبنانی عوام
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں یروشلم اور جنین میں 5 فلسطینی شہید / غزہ کی سرحدوں پر صیہونی فوج میں الرٹ جاری
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے یروشلم اور
ستمبر
صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے
?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
نومبر
وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تشکیل
?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان
جون
امریکی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے میں صہیونیستوں کی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مغربی کنارےمیں صہیونیست گروہوں کی
نومبر
امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی واشنگٹن کی نظریاتی سوچ کی سخت ترین عکاسی ہے
?️ 10 دسمبر 2025 امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی واشنگٹن کی نظریاتی سوچ کی سخت
دسمبر
نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران
جون