?️
واشنگٹن (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج کے خلاف اہم بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باغی فوج کے ساتھ ہر قسم کا رابطہ منقطع کردے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے میانمر کے سفیر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار پر قابض باغی فوج کے لیے ہر قسم کے سرمائے کی فراہمی روک دے۔
اپنے ایک انٹرویوں میں میانمر کے سفیر چو مو تن نے باغی فوج کے جرنیلوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فوج پر تنقید کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیاتھا، تاہم وہ اپنے منصب پر برقرار ہیں۔
انہوںنے کہا کہ فوجی دیگر ممالک سے تجارت کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن کو میانمر کے عوام کو قتل کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ انہوں نے خطے کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ فوجی کارروائیوں کے باعث ملک چھوڑنے پر مجبور ہونے والے لوگوں کو پناہ دیں۔
واضح رہے کہ میانمار کے فوجی جرنیلوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 75سالہ آنگ سان سوچی سمیت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔
جرنیلوں نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اس کی وجہ پچھلے سال نومبر میں ہوئے انتخابات میں دھاندلی کو قرار دیا جہاں مذکورہ انتخابات میں نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی۔
فوجی حکومت میں زیادہ عرصہ تک نظربند رہنے والی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی کو ان کی کاوشوں پر امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں
?️ 9 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے
اکتوبر
امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی موت
?️ 14 اگست 2025امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی
اگست
ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر
جون
سندھ: حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو
مئی
اسرائیلی فوج ٹینکوں اور زخمی فوجیوں کی مرمت میں مصروف
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورک "کان” نے رپورٹ دیا ہے
اگست
عیدالاضحی کے موقع پر یمن میں جنگ بندی کے استحکام پر اتفاق
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ مستعفی حکومت اور یمن
جولائی
الحدیدہ بندرگاہ ایک فوجی چھاونی ہے: سعودی اتحاد
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے الحدیدہ کی
جنوری
آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
?️ 22 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر