🗓️
میانمار (سچ خبریں) میانمار فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد باغی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے جس کے نیتجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
لیکن میانمار کی فوج نے اس وقت ظلم و بربریت کی انتہا کردی جب سرچ آپریشن کے دوران ایک 7 سالہ بچی کو گولی مار دی جو اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور امدادی تنظیم ایسوسی ایشن برائے سیاسی قیدی (اے اے پی پی) اور رائٹرز کے مطابق 7 سالہ بچی ایک فوجی چھاپے کے دوران اپنے گھر میں ہلاک ہوئی۔
مقامی خبر رساں ادارے میانمار ناؤ نے بچی کے رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار بچی کے گھر میں داخل ہوئے اور بچی جس کا نام خن میو چٹ ہے، کو اس کے والد کی گود میں گولی مار دی۔
فوجیوں نے گھر میں داخل ہونے کے بعد بچی کے والد سے سوال کیا کہ کیا اس خاندان کا ہر شخص اس گھر میں موجود ہے، جب والد نے ہاں کہا تو انہوں نے اس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا اور گولی ماری جو والد کے بجائے بچی کو جا لگی۔
والد کے بازوؤں میں ایک بچے کا بے رحمانہ قتل، میانمار کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کے ناجائز استعمال کا ایک نمونہ ہے۔
میانمار میں گزشتہ ماہ کے آغاز میں جنرل من آنگ ہیلنگ کی سربراہی میں فوج نے نومنتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اور اقتدار سنبھالتے ہوئے جمہوری انتخابات کو ختم کردیا تھا جبکہ عوامی رہنما اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو حراست میں لیا تھا اور حکمران فوجی جنتا قائم کیا تھا۔
بغاوت کے خلاف ملک میں اس کے بعد سے مظاہرے اور ہڑتال جاری ہیں تاہم جنتا کی پولیس فورس اور فوجی جوانوں کی طرف سے گولیوں، جبری گمشدگی اور سیاسی قیدیوں پر تشدد کی وسیع پیمانے پر رپورٹس کے ساتھ مظاہرین کو زبردست دباؤ کا سامنا ہے، خطرات کے باوجود ملک بھر میں ہزاروں افراد سول نافرمانی کی تحریک اور احتجاج اور حصہ لے رہے ہیں۔
بدھ کے روز مظاہرین نے کاروباری اداروں اور دکانوں کو بند رکھنے اور لوگوں کو گھروں میں ٹھہرنے کے لیے ‘خاموش ہڑتال’ کی جس کا مقصد پورے شہر کو بند رکھنا تھا۔
اے اے پی پی کے مطابق بغاوت کے بعد سے اب تک کم از کم 275 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ممکنہ طور پر اس سے بہت زیادہ ہے۔
دوسری جانب بچوں کے حقوق کے حوالے سے عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے بتایا کہ ان ہلاکتوں میں 20 سے زیادہ بچے ہیں۔
مشہور خبریں۔
گورنر پنجاب نے فلسطین کے لئے 100 ملین روپے کا اعلان کیا
🗓️ 19 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس
مئی
امریکہ کی چین کے قریب ہونے کی کوشش
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن جاسوسی
مئی
شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ
🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی
مارچ
ہم نے اپنا سارا گولہ بارود یوکرین کو دے دیا ہے: ٹرمپ
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ
جون
لندن سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں:مریم اورنگزیب
🗓️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لندن سے
مئی
غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی غزہ
ستمبر
عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے
اکتوبر
پاکستان امریکا بزنس فورم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
🗓️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ حال معیشت کو مستحکم
جولائی