محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی

محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی

?️

جدہ (سچ خبریں)  سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے  یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صنعا کی جانب سے سعودی عرب پر کیئے جانے والے حملے بند کردیئے جائیں تو سعودی عرب یمن کو بڑی مراعات دینے کے لیئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی جنگ، جو اپریل 2015 میں سعودی عرب کی سربراہی میں شروع ہوئی تھی اور کئی دیگر ممالک کی شراکت سے اب بھی جاری ہے اور اس نے اس ملک کو بہت سا مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی اتحاد نے یمن کے بیشتر انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے، اور یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے بار بار سعودی عرب کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا ہے جن میں سعودی تیل کمپنی ‘آرامکو’ کی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ایک سینئر ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان صنعا میں یمنی قومی نجات کی حکومت کو سعودی عرب پر فوجی حملے روکنے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لئے راضی کرنے کے لئے نئی مراعات دینے پر راضی ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی ثالثوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عمانی وفد، جو پچھلے ہفتے صنعا سے واپس ہوا ہے اس نے انصار اللہ اور صنعا میں حکومت کو نئی مراعات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے زیر کنٹرول علاقوں کی تعمیر نو اور شمالی یمن میں ان کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے لئے صنعاء کو دسیوں ارب ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صنعا نے مراعات کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ صنعا ایئر پورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کو بھی دوبارہ کھولنا ہوگا۔

اس نئی پیشرفت کے بعد، امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے لئے ملک کے مندوب ریاض جائیں گے تاکہ مستعفی یمنی حکومت کے عہدیداروں اور سعودی عہدیداروں سے ملاقات کریں۔

رپورٹ کے مطابق، وہ یمن میں جنگ بندی اور یمن میں انسانی امداد پہونچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری طرف، یمنی تنظیم انصاراللہ  نے عمان کے وفد کے ذریعہ پیش کردہ خط پر سعودی اتحادیوں کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر قطر میں نئے مذاکرات شروع کرنے کے لیئے اپنی رضایت کا اعلان کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے

سندھ حکومت 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدے گی

?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی  سے اضافہ ہو رہاہے اسی

نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں

سعودی عرب میں قیدیوں کے سلسلہ میں بڑھتے خدشات

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق

وزیراعلی پنجاب نے کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے جدید منصوبہ پیش کردیا

?️ 21 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کچرا ٹھکانے

7 اکتوبر کے دو سال بعد؛ غزہ کے محاصرے سے لے کر نیتن یاہو کی دنیا میں تنہائی تک

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی

پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے درمیان لفظی جنگ جاری

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان

غزہ اسپتال پر لگنے والا بم کہاں کا تھا؟

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے