صیہونیوں کو اسلحہ کی ترسیل کے خلاف احتجاج میں مراکشی بندرگاہ کے ملازمین کے اجتماعی استعفے

صیہونیوں کو اسلحہ کی ترسیل کے خلاف احتجاج میں مراکشی بندرگاہ کے ملازمین کے اجتماعی استعفے

?️

سچ خبریں:اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر احتجاج کرتے ہوئے مراکش کی اہم بندرگاہ طنجہ میں بین الاقوامی شپنگ کمپنی میرسک کے کئی ملازمین نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔

مراکش کی اہم بندرگاہ طنجہ میں بین الاقوامی شپنگ کمپنی میرسک کے کئی ملازمین نے اجتماعی استعفیٰ دے کر اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ استعفے اس وقت دیے گئے جب ایک امریکی جہاز، جس پر اسلحہ لدا ہوا تھا، بندر پر لنگرانداز ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

روسی میڈیا روسیا الیوم کے مطابق، کمپنی میرسک گزشتہ نومبر سے بندر طنجہ کو اسرائیل کے لیے اسلحہ منتقل کرنے کا ایک مرکزی مرکز بنا چکی ہے۔

اس دوران درجنوں ملازمین کو اسلحہ بردار جہازوں کی تخلیہ کاری پر مجبور کیا جا رہا تھا، جس پر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے مذہبی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر اعتراض کرتے ہوئے اجتماعی استعفیٰ پیش کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مراکش میں اسرائیل کے ساتھ عسکری یا تجارتی تعلقات پر عوامی غصہ ظاہر ہوا ہو، اس سے قبل بھی مراکش بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے جن میں شہریوں نے تل ابیب کے ساتھ کسی بھی قسم کی عسکری یا اقتصادی شراکت داری کو فلسطینیوں کے خلاف غداری قرار دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے کام نہ کرنے والے ملازمین پر دباؤ بھی ڈالا جا رہا تھا، لیکن پھر بھی درجنوں مزدوروں نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا اور نوکری چھوڑنے کو ترجیح دی۔ ملازمین نے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف پرامن مزاحمت قرار دیا ہے۔

اس واقعے نے مراکش میں اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر جاری تنقید کو مزید تقویت دی ہے۔ طنجہ بندرگاہ مراکش کے سب سے بڑے بحری تجارتی مراکز میں سے ہے، اور اگر اس کا استعمال اسلحہ کی ترسیل کے لیے جاری رہا، تو عوامی غصہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف

مراکش حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر رکھے ہیں، تاہم عوامی سطح پر ان تعلقات کی شدید مخالفت جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ

یوکرین جنگ کے بعد اسرائیل کے ہتھیاروں کی ریکارڈ توڑ فروخت

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مطابق 2022 میں اس حکومت

وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف پر اٹھائے سوال

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو

جماعت اسلامی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ظلم برداشت نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن

?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں BHQ اور RHC ہسپتالوں کی نجکاری کے

پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں

وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی پیشگی منصوبہ بند جارحیت پر ردِعمل کیا ہونا چاہیے؟

?️ 7 جنوری 2026 وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی پیشگی منصوبہ بند جارحیت پر ردِعمل

ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے

کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کا قیام

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کو تعینات کرکے نیویارک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے