نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں کا بڑا حملہ، 30 سے ​​زائد فوجی ہلاک ہوگئے

نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں کا بڑا حملہ، 30 سے ​​زائد فوجی ہلاک ہوگئے

?️

نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور شدت پسندوں کے حملے میں درجنوں فوجی اور شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور ابھی ایک ماہ قبل ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسندوں کے چار حملوں میں 30 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصولہ ہوئی تھیں کہ اب ایک بار پھر فوجی اڈے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 30 سے ​​زائد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کو تین فوجیوں اور دو مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ یہ مانا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کے مقامی دھڑے سے تھا جنہوں نے اتوار کی سہ پہر شمال مشرقی ریاست بورنو کے مینوک قصبے میں اڈے پر حملہ کیا۔

فوجی ترجمان نے فون پر بتایا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں بیان جاری کریں گے لیکن انہوں نے مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اتوار کو کیے گئے حملے میں 33 فوجی مارے گئے، ایک فوجی نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے فوجی وردی پہنی ہوئی تھی اور وہ اسلحے سے لیس 16 ٹرک اور چھ بارودی سرنگوں سے بچنے والی فوجی گاڑیوں میں پہنچے، کئی گھنٹوں کے بعد انہوں نے اڈے پر قبضہ کر لیا جس کے بعد فوجیوں نے فضائی مدد طلب کی۔

ذرائع نے بتایا کہ جب عسکریت پسندوں نے مدد کے لیے بھیجی گئی کمک پر حملہ کیا تو مزید فوجی ہلاک ہوگئے، ایک رہائشی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قصبے کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھی نذر آتش کردیا۔

ایک رہائشی با عمر اب توجا نے رائٹرز کو بتایا کہ میں نے انہیں فوجیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا تھا، جب لڑاکا طیارہ فضا میں منڈلانے لگا تو عسکریت پسند مقامی آبادی کے قریب واقع پرائمری اسکول میں چھپ گئے، توجا نے بتایا کہ عسکریت پسند آدھی رات کے لگ بھگ وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ شورش پسندوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے شمال مشرقی نائیجیریا میں تشدد کا بازار گرم رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور کم از کم 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کا پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج،

روسی فوج کے بجائے نامہ نگاروں جنگ کا بدلہ

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے ہفتہ 15 جولائی کو ممتاز

وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے

فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

?️ 21 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی

?️ 24 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے

صیہونی وزیر کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی ممنوع

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی متنازعہ اور انتہاپسند وزیر بن گوئر کی جانب سے

بن سلمان خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان کے وکلاء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے