صیہونی کابینہ میں مزید اختلافات

صیہونی کابینہ میں مزید اختلافات

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں، اور اسی کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ اب ایک اور اہم حکومتی مشیر کو برطرف کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ نے اتوار کو عدالتی مشیر (مشاور قضائی) کو برطرف کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
 یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خود صیہونی حکومت کے اندر نتنیاہو کی پالیسیوں اور اقدامات پر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں۔
یائیر لاپید، جو اس وقت اسرائیلی اپوزیشن کے سرکردہ رہنما ہیں، نے کہا ہے کہ: نیتن یاہو کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر رہے ہیں جس کا مقصد عدالتی مشیر کو برطرف کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا ہے،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نتنیاہو نے شاباک (داخلی خفیہ ادارہ) کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم وہ اقدام فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔
نیتن یاہو کی ان کوششوں پر قانونی حلقوں کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے، صیہونی پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے 45 سابق سینئر عہدیداروں نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شاباک کے سربراہ اور عدالتی مشیر کو برطرف کرنے کی مخالفت کی ہے۔
یہ خط اس بات کا اشارہ ہے کہ نہ صرف سیاسی بلکہ قانونی اداروں میں بھی نیتن یاہو کے خلاف مزاحمت بڑھتی جا رہی ہے، جو موجودہ حکومت کے داخلی بحران کو مزید شدید کر سکتی ہے۔
نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی حکومت پہلے ہی عدالتی اصلاحات کے متنازع منصوبے اور غزہ میں جنگی پالیسیوں کے باعث اندرونی و بیرونی تنقید کی زد میں ہے۔
 اب کابینہ کے اندر اپنے ہی مشیروں کو برطرف کرنے کی کوشش، اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اختلافات صرف سیاسی جماعتوں تک محدود نہیں رہے بلکہ خود حکومتی ڈھانچے میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔
نیتن یاہو کی جانب سے مشیروں کو ہٹانے کی مہم ایک ایسی خطرناک راہ پر گامزن ہے، جو اسرائیلی حکومت کو مزید سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ قانونی ماہرین، اپوزیشن اور سابق عہدیداروں کی اجتماعی مخالفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب خود صیہونی حکومت کے اندر سے نتنیاہو کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب

🗓️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت

میانمار میں صحافیوں کے خلاف کاروائی جاری، متعدد افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی

🗓️ 13 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جب سے باغی فوج نے جمہوری حکومت

ٹرمپ کی پاناما، گرین لینڈ اور کینیڈا پر توجہ کی وجہ ؟

🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے سال کے

افغانستان میں امن کے لیے ایران کے ساتھ اتفاق رائے لازمی ہے:پاکستانی وزیر خارجہ

🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ جو کل سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خطے

الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیر اعظم

🗓️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے

ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے

🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر

پاک ۔ ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج

🗓️ 19 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) رخشان اور مکران ڈویژن کے مختلف سرحدی ٹاؤنز میں

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا

🗓️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے