یمن کے جنوبی ساحل کے قریب بحری حادثہ، المکلا کے نزدیک ایک کشتی روک لی گئی

بحری حادثے

?️

سچ خبریں:برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسے یمن کے شہر المکلا سے 65 سمندری میل جنوب میں ایک بحری حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق، یمن کے جنوبی ساحل اور خلیج عدن میں ایک بحری واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد ایک کیمیائی مصنوعات لے جانے والی کشتی پر سوار ہو گئے، جبکہ برطانوی بحری تجارتی آپریشنز ادارے نے تمام کشتیوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کر دی۔

اس برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خلیج عدن کے مشرقی حصے سے گزرنے کے دوران نامعلوم اور غیر قانونی افراد ایک کشتی پر سوار ہو گئے۔

برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز ادارے نے تمام کشتیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس علاقے سے انتہائی احتیاط کے ساتھ گزریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع ادارے کو دیں۔

ادھر خبر رساں ادارے روئٹرز نے بحری سلامتی کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلح افراد نے یمن کے ساحل کے قریب خلیج عدن میں کیمیائی مصنوعات لے جانے والی آسانا نامی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

یمن کے سرکاری حکام اور ملک کی مسلح افواج نے تاحال اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا:عطوان

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار عطوان نے یمنیوں کو

چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران

کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے

یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں

کویت میں امریکی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں: اردن کے شہر کویت میں بدھ کے روز فوجی

روس کے خلاف پابندیوں کی امریکی جنگ،کون جیتا کون ہارا؟

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے ماسکو کے خلاف واشنگٹن

ناروے میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناروے کے ایک سماجی کارکن نے ایک مسلم محلے میں قرآن

یمن میں مزید جامع جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں: امریکہ

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے