?️
سچ خبریں:اپسٹین کیس کے متاثرین نے کہا ہے کہ نئے انکشافات کے باوجود کئی زیادتی کرنے والے اب بھی پوشیدہ ہیں، اور تمام فائلوں کی مکمل اشاعت کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، جیفری اپسٹین کے جنسی جرائم سے متعلق نئے انکشافات کے باوجود، اس کیس کے متاثرین کے ایک گروہ نے کہا ہے کہ کئی زیادتی کرنے والے تاحال منظرِ عام پر نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل کو ہٹانے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں
رپورٹ کے مطابق اپسٹین کے ہاتھوں جنسی استحصال سے بچ جانے والے 19 افراد کی جانب سے جاری ایک بیان میں، جن میں سے بعض نے فرضی نام یا صرف ابتدائی حروف استعمال کیے، کہا گیا ہے کہ ان سے متعلق معلومات اب بھی فائلوں میں موجود ہیں، جبکہ وہ مرد جنہوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی، بدستور پوشیدہ اور محفوظ ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپسٹین سے متعلق تمام فائلیں مکمل طور پر شائع کی جائیں اور یہ معاملہ آئندہ ماہ کانگریس میں گواہی کے دوران امریکی اٹارنی جنرل پم بونڈی براہِ راست اٹھائیں۔
واضح رہے کہ اپسٹین فائلز کی شفافیت سے متعلق قانون، جسے 19 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نافذ کیا تھا، اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی وزارتِ انصاف کے پاس موجود جیفری اپسٹین سے متعلق تمام دستاویزات 19 دسمبر تک جاری کی جائیں۔
امریکی نائب اٹارنی جنرل ٹَڈ بلانش نے کہا کہ جمعہ کو کی گئی اشاعت دستاویزات کی شناخت اور جانچ کے ایک نہایت جامع عمل کے اختتام کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں:جفری اپسٹین، امریکی جنسی دلال، کون تھا اور اس کا فساد کیس کیوں متنازعہ بن گیا؟
انہوں نے اس تاخیر کی وجہ یہ بتائی کہ اپسٹین کے ایک ہزار سے زائد متاثرین کی شناخت کے تحفظ کے لیے دستاویزات میں ترامیم کی جا رہی تھیں۔


مشہور خبریں۔
کھلاڑی میدان میں ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے: وزیراعظم
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کھلاڑی میدان
نومبر
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی
نومبر
آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
دسمبر
اسرائیل کیونکر حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کے رہائشی علاقوں پر قبضے اور جارحیت کے ذریعے
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تازہ دہشت گردی، 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 15 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ ترین دہشت گردی
جولائی
کیا جولانی حکومت باقی رہ پائے گی؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی قانون کے ماہر اور سیاسی تجزیہ کار اوس
اکتوبر
سیلاب کے بعد بیماریوں کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا ‘ایک اور تباہی’ کا انتباہ
?️ 18 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں
ستمبر
کچھ شہید اسماعیل ہنیہ کے بارے میں
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ
جولائی