?️
سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر صیہونی حملوں میں 73431 فلسطینی شہید اور 174437 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں شہداء کی تعداد 73 ہزار 431 ہوگئی، 174 ہزار 437 فلسطینی زخمی
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 73431 فلسطینی شہید اور 174437 زخمی ہو چکے ہیں۔
المیادین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 شہداء کی میتیں اور 36 زخمیوں کو غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں منتقل کیے جانے والے شہداء میں سے 6 افراد حالیہ حملوں میں شہید ہوئے، جبکہ 2 افراد سابقہ زخموں کی شدت کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ایک شہید کی میت بھی حال ہی میں ملبے سے نکالی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم غزہ کی ایمرجنسی اور امدادی ٹیمیں اب تک ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1296 فلسطینی شہید اور 4296 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 814 شہداء کی میتیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 73431 جبکہ زخمیوں کی تعداد 174437 ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
تحریک عدم اعتماد آسان مرحلہ نہیں ہے یہ ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید
?️ 2 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد
مارچ
مزاحمت فواد شکر کے قتل کا جواب ضرور دے گی : حسن نصر اللہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر
اگست
پاکستان عسکری کے ساتھ سفارتی محاذ پر بھی کامیاب ہوا۔ دی ڈپلومیٹ
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی مجلے دی ڈپلومیٹ نے لکھا ہے کہ
مئی
پاک افغان سرحد کی بندش سے تجارت مفلوج، سیمنٹ، ادویات اور زرعی برآمدات سخت متاثر
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کی بندش نے دونوں ممالک
نومبر
اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق
مارچ
ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے عہدے پر فائز
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے پارلیمانی
نومبر
بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا
?️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے
اپریل
لندن کے میئر نے ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلامو فوبک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کے خلاف امریکی
ستمبر