?️
سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار 331 تک پہنچ گئی
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی تعداد 56331 جبکہ زخمیوں کی تعداد 132632 ہو چکی ہے۔ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی ریاست کے فوجی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 56 ہزار 331 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
فلسطینی خبررساں ادارے شہاب کے مطابق، غزہ میں وزارت صحت نے ایک تازہ بیان جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج کے حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی تازہ ترین تفصیلات پیش کیں۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 56331 افراد شہید ہو چکے ہیں،اس کے ساتھ ہی وزارت نے واضح کیا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 132632 تک جا پہنچی ہے،مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں،اسی مدت میں 174 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ 2025 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی نئی لہر میں 6003 فلسطینی شہید جبکہ 20591 افراد زخمی ہو چکے ہیں،اس دلخراش صورت حال کے باوجود، وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ہزاروں افراد اب بھی غزہ میں لاپتہ ہیں یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جو ہم سے الجھے گا منھ کی کھائے گا: حزب اللہ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا
فروری
اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
مارچ
الجولانی کی صہیونی ریاست سے تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن کری میلز نے انکشاف کیا
اپریل
میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز
?️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
اکتوبر
آزادکشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزاد
جولائی
اسٹیبلشمنٹ مجھے اقتدار میں نہ آنے دے لیکن کیا ان کے پاس کوئی روڈمیپ ہے، عمران خان
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
مارچ
شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام
مارچ
مصریوں کے لیے نیتن یاہو کا پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے
دسمبر