?️
سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی میں جاری احتجاجی مظاہروں اور پُرتشدد جھڑپوں کے باوجود اس ملک کی وزیرِاعظم جارجیا ملونی بدستور ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مخالفت پر قائم ہیں۔
پیر کے روز اٹلی بھر میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے،صرف میلان میں ہی پولیس کے مطابق کم از کم 60 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 23 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
دسیوں ہزار مظاہرین نے اٹلی کے مختلف شہروں میں مارچ کرتے ہوئے نوارِ غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی، روم میں مظاہرین نے "فلسطین کو آزاد کرو” کے نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم لہراتے رہے۔ کولوسیم کی سمت بڑھنے والے جلوس میں ایک بڑا بینر اٹھایا گیا تھا جس پر لکھا تھا: "نسل کشی بند کرؤ۔ آئیے سب کچھ روک دیں۔”
بولونیا میں پولیس کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ تورین، فلورانس، ناپل اور سیسیلی میں بھی مظاہرے ہوئے۔ جنوا اور لیورنو میں مزدوروں نے بندرگاہوں کا راستہ بند کردیا،مظاہرین نے میلان میں امریکی پرچم کو بھی نذرِ آتش کیا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز نیویارک میں منعقدہ اجلاس کے دوران فرانس اور کئی دیگر ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کیا، اس سے قبل اتوار کو برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور پرتگال بھی اسی اقدام کا اعلان کرچکے تھے۔
تاہم اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت اور اس ملک کی وزیرِاعظم ملونی فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی نے اگرچہ اسرائیل کی شدید فوجی کارروائیوں پر تنقید کی ہے، لیکن ملونی کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو کوئی ہتھیار فروخت نہیں کیے گئے۔
انہوں نے میلان میں پُرتشدد جھڑپوں کی ذمہ داری "خودساختہ اینٹیفا” اور "خودساختہ امن پسندوں” پر عائد کی، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ریلوے اسٹیشن تباہ کرنے اور پولیس سے جھڑپوں کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
ملونی نے سوشل پلیٹ فارم X پر لکھا کہ اس طرح کے تشدد اور تخریب کاری کا یکجہتی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ غزہ کے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی لائے گی۔
میلان میں ہونے والے ہنگامے ملک گیر ہڑتال کا حصہ تھے جو غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بلائی گئی تھی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ڈنڈے اور آنسو گیس کا استعمال کیا، نقصانات کی درست تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
روم میں بھی فلسطینی عوام کے حق میں مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔ عظمی بخاری
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
نومبر
حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے کہا کہ فوج
جولائی
شہید نصراللہ جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے؛ نلسن منڈیلا کے نواسے کا بیان
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا
مارچ
غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی
اکتوبر
توانائی پر غلبہ؛ امریکہ کا عراق پر قبضہ کرنے کا منصوبہ
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں امریکی سفارت خانے نے حال ہی میں عراقی
اگست
ونزوئلا پر امریکی دباؤ، ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟
?️ 12 اکتوبر 2025ونزوئلا پر امریکی دباؤ،ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟ امریکہ
اکتوبر
اسرائیل کے زوال کو کوئی نہیں روک سکتا: ہاریٹز
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہاآرتص نے اپنے آج کے اداریے میں غزہ
ستمبر
سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے 100 حفظ قرآن نشستوں کا انعقاد
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے بیت اللہ الحرام
جولائی