اسرائیل 2048 تک باقی نہیں رہ سکے گا: صہیونی تجزیہ کار

اسرائیل 2048

?️

سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو میں صہیونی تجزیہ کار دان پیری نے خبردار کیا ہے کہ داخلی بحرانوں، جنگوں، سیاسی و معاشی کمزوریوں کے باعث اسرائیل 2048 سے پہلے ہی زوال کا شکار ہوسکتا ہے۔

ایک صہیونی تجزیہ کار نے تل ابیب کو درپیش متعدد وجودی بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت ممکنہ طور پر 2048 تک قائم نہیں رہ سکے گی اور اس سے پہلے ہی اس کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔

صہیونی تجزیہ کار دان پیری نے عبرانی زبان کے اخبار معاریو میں شائع ہونے والے اپنے تجزیہ میں صہیونی حکومت کو درپیش وجودی خطرات، داخلی زوال اور 2048 سے قبل ممکنہ انہدام کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ دان پیری اس سے قبل یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے سابق ایڈیٹر اور اسرائیل سے متعلق متعدد کتابوں کے تجزیہ کار رہ چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے تجزیہ کے ایک حصے میں لکھا کہ اگر موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو اسرائیل ایک ایسی تباہی کی جانب بڑھ جائے گا جس کے خطرات کو بیان کرنا بھی مشکل ہوگا۔

پیری نے کہا کہ صورتحال اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے جتنی بہت سے لوگ سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق قبضے اور جنگیں اسرائیل کو مزید تنہائی کی طرف دھکیلتی ہیں، یہ تنہائی معیشت اور سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ داخلی سیاسی اور مالی بے ضابطگیاں اسرائیل کو مزید کمزور کررہی ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نمٹنے اور ان کی عارضی روک تھام کے لیے 12 تجاویز بھی پیش کیں، جو درج ذیل ہیں:

  1. 7 اکتوبر کے سانحے کی بلا کسی مصلحت کے تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
  2. غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کے منصوبے سے اتفاق کیا جائے۔
  3. مغربی کنارے میں یہودی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے اور سکیورٹی باڑ سے باہر بستیوں کی توسیع روکی جائے۔
  4. علاقائی حکمت عملی پر نظرثانی کی جائے اور لبنان اور شام کو ایک اور موقع دیا جائے۔
  5. ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں بے مقصد طویل جنگ کے بجائے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک طویل المدتی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
  6. مصر اور اردن کے ساتھ تعلقات مضبوط کیے جائیں۔
  7. عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔
  8. تعلیمی حکمت عملی کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جائے۔
  9. مراعات اور ترغیبات کے نظام میں مکمل تبدیلی لائی جائے اور چوتھے بچے کے بعد بچوں کے لیے دی جانے والی مالی معاونت بتدریج ختم کی جائے۔
  10. لازمی فوجی سروس نافذ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تلمودی مدارس میں تعلیم حاصل کرنا اہل افراد کو فوجی خدمت سے مستثنیٰ نہ کرے۔ تمام اہل افراد کے لیے لازمی فوجی خدمت کا قانون منظور کیا جائے اور اسے احتیاط کے ساتھ مرحلہ وار نافذ کیا جائے۔
  11. النقب اور الجلیل کو نئے قومی منصوبوں میں تبدیل کیا جائے اور اقتصادی ترجیحات میں بنیادی تبدیلی لائی جائے۔
  12. فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے روکا جائے۔ آئینی قانون میں اس طرح ترمیم کی جائے کہ بنیامین نیتن یاہو کی طرح سنگین مالی بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والا شخص وزیر اعظم نہ بن سکے۔

اس صہیونی تجزیہ کار نے خبردار کیا کہ اگر مذکورہ اقدامات پر عمل نہ کیا گیا تو اس بات کا امکان کم ہے کہ اسرائیل 2048 میں اپنے قیام کی 100ویں سالگرہ تک قائم رہ سکے گا۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی نے ریکارڈ کام کرائے، سازش کے تحت ہماری جماعت کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ شرجیل میمن

?️ 18 اپریل 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے شکارپور میں ڈیزل

افغان صدرکی طالبان کو دھمکی

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا

ایران نے امریکی جوہری طیارہ بردار بحری جہاز آبراہم لنکن کو کیسے نقصان پہنچایا؟

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے بحرین میں امریکی

اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ

غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں

اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی

روسی ماہر: قیادت کے محور پر عوامی اتحاد ایران کی کامیابی کا راز ہے

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: روس کے پریماکوف سینٹر فار فارن پالیسی کوآپریشن کے علمی

کیا 80 ٹن سے زائد کا بم مارنے سے حزب اللہ ختم ہو گئی؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے