غزہ میں وحشیانہ بمباری کے باوجود اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہو رہی ہے: اسرائیلی اخبار

غزہ میں وحشیانہ بمباری کے باوجود اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہو رہی ہے: اسرائیلی اخبار

?️

تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل اخبار نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں اگرچہ اسرائیل شدید بمباری کررہا ہے لیکن پھر بھی اسے ذلت آمیز شکست ہی ہوئی ہے اور تحریک حماس اس جنگ میں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا پلڑا بھاری ہے، عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے مگر اس کے باوجود جنگ میں حماس کا پلڑا بھاری ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کردیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صہیونی حکومت کے خلاف نفرت پر اکسایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے جاری حملوں کے نتیجے میں 190 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں 50 بچے اور 30 خواتین شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ

چین بہتر ہے یا امریکہ ؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے غیر ملکی میڈیا

ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا امکان؛صیہونی اخبار کی رپورٹ

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع

انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری، غیر مناسب ہے، وزیر قانون

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد:  (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

مسجد الاقصی پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے

صیہونی دشمن صرف مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے:حزب اللہ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے