🗓️
تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل اخبار نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں اگرچہ اسرائیل شدید بمباری کررہا ہے لیکن پھر بھی اسے ذلت آمیز شکست ہی ہوئی ہے اور تحریک حماس اس جنگ میں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا پلڑا بھاری ہے، عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے مگر اس کے باوجود جنگ میں حماس کا پلڑا بھاری ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کردیں۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صہیونی حکومت کے خلاف نفرت پر اکسایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے جاری حملوں کے نتیجے میں 190 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں 50 بچے اور 30 خواتین شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک بار پھر جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:پاکستان اور بھارت نےجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے
جنوری
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ
اکتوبر
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک پہنچ گئے
🗓️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں
ستمبر
واٹس ایپ پرانے فیچر جدید انداز میں پیش کرے گا
🗓️ 8 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے
ستمبر
اگلے مہینے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی
🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
نومبر
Philippines to cancel Landing’s $1.5B casino project
🗓️ 17 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ وزیر اعظم
🗓️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری
جولائی