اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری، قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری، قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیل نے تازہ ترین کاروائی کرتے ہوئے قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فورسز نے غزہ میں پر فضائی کارروائی میں قطری ہلال احمر (کیو آر سی ایس) کے دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فسلطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کیو آر سی ایس نے بتایا کہ اسرائیل کی قابض فورسز نے دفاتر کو نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ قطری ہلال احمر غزہ میں ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امدادی کام کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا اعادہ کرتے ہیں۔

کیو آر سی ایس سیکریٹری جنرل علی بن حسن الحمادی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس پر اسرائیل نے دستخط کیے ہیں، قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت ہلال احمر کی عمارت پر بمباری کی جبکہ فورسز فلاحی اور میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو بین الاقوامی قانون، عالمی اقدار اور روایات کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کےمطابق قطری ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں تنظیم کی ایمبولینسز، طبی مراکز، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (میڈیسنز سانز فرنٹیئرز یا ایم ایس ایف) کے عملے کو بھی نشانہ بنایا۔

ایم ایس ایف کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب غزہ میں ایم ایس ایف کی کلینک کو اسرائیل نے بمباری کرکے تباہ کیا جہاں ٹراما اور جھلسے ہوئے افراد کا علاج کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے کلینک کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس بمباری سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکےہیں۔

کیوآر سی ایس غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے جو اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہیں اور یہ سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے۔

غزہ کے حالات کے پیش دو روز قبل قطری تنظیم نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا جو حالیہ حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں میں خرچ کیے جائیں گے، فنڈ آبادی کی بنیادی ضروریات، ادویات اور ایمبولینس سمیت دیگر طبی ضروریات کے لیے خرچ کیاجائے گا۔

غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب 59 بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 1300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے دو روز قبل غزہ سٹی میں کثیرالمنزلہ عمارت پر بمباری کی تھی جہاں الجزیرہ، اے پی اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کے دفاتر موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

ہم یوکرین کی جنگ میں شریک ہیں:امریکی عہدہ دار

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور مائیک پینس کے قومی

حزب اللہ: امریکہ اور اسرائیل کا ہدف شام کو تقسیم کرنا ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر نمائندے حسین الحاج حسن نے خطے

صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور

سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا

ایران کے صدارتی انتخابات اور اسلام دشمن طاقتوں کی ناکام سازشیں

?️ 29 جون 2021(سچ خبریں)  ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی

لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر

عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں: مریم نواز

?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے

ہنگری میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے