?️
سچ خبریں: سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی طرف بڑھنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ویلیام برنز نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے فیصلے کے بارے میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان
این بی سی نیوز کے مطابق باوجود اس کے کہ میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے، برنز نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہوتا تو امریکہ اور اس کے اتحادی اسے ممکنہ طور پر جلد ہی معلوم کر لیتے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے کے بعد، تل ابیب کے ردعمل کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں ہیں جبکہ تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی کارروائی کی تو اسے اس سے کہیں زیادہ شدید جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برنز نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو ہتھیار بنانے کے قریب تر سطح پر پہنچا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں وہ جلد ہی اتنی مقدار میں مواد پیدا کرنے کے قابل ہو سکتا ہے جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہو تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک، کوئی ایسا ثبوت موجود نہیں ہے جو یہ ظاہر کرے کہ ایران نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
برنز نے 2018 میں امریکہ کے ایران جوہری معاہدے (برجام) سے نکلنے کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی دعوے کو دہرایا کہ ایران بم بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برجام سے پہلے ایران کو بم بنانے کے لیے کافی یورینیم جمع کرنے میں ایک سال سے زیادہ وقت لگتا، مگر اب ایران کے پاس یہ صلاحیت ممکنہ طور پر ایک ہفتے یا اس سے تھوڑا زیادہ وقت میں دستیاب ہو سکتی ہے۔
برنز نے ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کے حوالے سے زور دیا کہ آج بھی کوئی ایسا ثبوت موجود نہیں ہے جو ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے ارادے کی نشاندہی کرے۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے غزہ اور پھر لبنان پر وحشیانہ حملوں کے بعد، جن میں لبنان میں محدود زمینی آپریشن کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ویلیام برنز نے اس صورتحال کے بارے میں کہا کہ ہم اس وقت خطے میں جنگ کے مزید بڑھنے کے سنگین خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
برنز کے مطابق اگرچہ تہران اور تل ابیب مکمل جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ایک خطرہ بدستور موجود ہے،انہوں نے اسرائیل اور مغربی دعووں کو دہراتے ہوئے، ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر کیے گئے دو میزائل حملوں (وعدہ صادق1 اور 2 آپریشنز ) کی ناکامی کا ذکر کیا اور ایران کی فوجی صلاحیتوں کو محدود قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کے ہونے کا کوئی ثبوت نہیں : سی آئی اے کے سربراہ کا اعتراف
تاہم انہوں نے زور دیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران کی یہ صلاحیتیں تباہ کن نہیں ہیں، برنز نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کو بھی انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
انصار اللہ: "حضرموت” کے واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی تقسیم کی جنگ ہے
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے ایک سرکردہ رکن حزام الاسد نے جنوبی
دسمبر
پاکستان میں جو محبت اور خلوص ملا ہمشہ یاد رہے گا۔ ایرانی صدر کی ایاز صادق سے گفتگو
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایرانی صدر
اگست
فالج کے مریضوں کے لیے ٹی پی اے اور ٹی این کے انجکشن فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 8 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تحصیل سطح تک اسٹروک
جنوری
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سماعت کا احوال
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزادانہ تفتیش کے معاملات میں مداخلت کے
مئی
احتجاج کی نئی لہر آنے والی ہے
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا رپورٹس اگلے منگل کو اس ملک میں ریٹائرمنٹ کی
جون
تل ابیب نے غزہ کے ہسپتال میں اپنے جرائم سے کیا انکار
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے ایک اسپتال میں اپنے
دسمبر
ٹرمپ اور مسک کے تنازعے کے امریکہ پر نقصانات
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تناؤ
جون
صہیونی صحافی: ہم جنگ کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے ایران کے خلاف قابض حکومت کی
جون